مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت فاروق آباد ننکانہ کابینہ میں
مشورہ

گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی
بہنیں کے تحت فاروق آباد ننکانہ کابینہ میں مشورہ ہوا، جس میں رکن زون مجلس معاونت،نگران کابینہ ،رکن کابینہ
مجلس معاونت،رکن کابینہ مجلس اثاثہ جات اور رکن کابینہ مالیات نے شرکت فرمائی،
نگران کابینہ نے مدنی پھولوں سے نوازا اور رکن زون نے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں
معاونت کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے زیراہتمام 5فروری 2020ء بروز بدھ رکنِ زون شجاع آباد کےذمہ دار اسلامی بھائی نے اطراف میلسی کابینہ میں رکن
کابینہ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ہمراہ چک 269 اجتماع کا جائزہ لیااور ساندہ کالونی میں نیا اجتماع شروع کروانے
کی ترکیب بنی ۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)

2 فروری 2020ء کو ملتان میں پاکستان مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمّہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے
سال 2019ء کی کارکردگی جائزہ لیا اور آئندہ
سال کے اہداف طے کئے۔ رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ
المدینہ بالغات، دارالسنہ للبنات کی کارکردگی، مکتبۃ المدینہ اور
اسلامی بہنوں کےدیگر شعبے حوالے سے گفتگو
فرمائی ۔ مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کوتحائف بھی دیئے گئے۔
ناگور زون کے شہر بکانیر میں محارم اسلامی بھائیوں
کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام

دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں
کے تحت 22جنوری2020ء بروزبدھ ناگورزون کےشہربکانیر میں محارم اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔ اس
موقع پر ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کو
مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں اسلامی بہنوں کے ساتھ معاونت کرنے
کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس
معاونت برائے اسلامی بہنوں کے تحت 22
جنوری2020ء بروز بدھ ناگپور زون کےوردھا شہر میں ظہر کی نماز کےبعدمحارم اجتماع
کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ
دار اسلامی بھائی نے شرکائے اجتماع کو
مدنی کاموں میں اسلامی بہنوں کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:سید صابر عطاری، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنوں ناگپور
دفتر)

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت19 جنوری سن 2020 ء کو فیصل آباد فیضان مدینہ میں مدنی حلقہ
ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بھائی زاہد عطاری نے مختلف شہروں سے آنے والی اسلامی
بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں میں اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی کام کرنے،مدنی
انعامات کا رسالہ پُر کرنے،قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ۔محمد زاہد عطاری مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں ریجن فیصل
آباد ذمہ دار)

گلستانِ جوہر کالونی فیصل آباد میں ایصالِ ثواب اجتماع اور تقسیم رسائل کا مدنی بستہ

گلستان
جوہر کالونی فیصل آباد میں ایصالِ ثواب اجتماع ،مدنی رسائل بھی تقسیم کئے گئے
تفصیل:
دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت 10جنوری 2020 ء کو اکبر چوک گلستانِ جوہر کالونی فیصل آباد میں ایک شخصیت کے چہلم کے سلسلے میں ایصالِ
ثواب اجتماع ہوا جس میں کم وبیش163 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کرتے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی بکنگ کروانے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

گڈاپ
زون میں ماہانہ مدنی مشورہ ،مختلف ذمّہ داران کی شرکت
تفصیل:
اطراف گڈاپ کابینہ کا ماہانہ اجلاس، نگرانِ کابینہ و دیگر ذمہ داران کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رکنِ گڈاپ زون
نے اطراف گڈاپ جنئی کابی کے ذمہ داران کا ماہانہ اجلاس فرمایا جس میں نگرانِ گڈاپ کابینہ و دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔ رکن ِزون نے شعبے کےمدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی۔ کابینہ کی نئی ڈویژن و علاقوں کی اپڈیٹ نگران کابینہ کی
مشاورت سے تیار کی جبکہ مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت علمائے کرام ،آئمہ
کرام کی فہرست کو اپڈیٹ کیا اور مجلس مزارات کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور تینوں شعبوں کی اہمیت وافادیت پر شرکا کے
درمیان نکات پیش کی۔(رپورٹ:محمد شاہد اقبال عطاری، گڈاپ زون)

چندر
پور میں مدنی مشورہ،اراکینِ کابینہ کی شرکت
تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت 25دسمبر2019ء کو ہند کے شہر آکولہ بھساول کابینہ کی جامع مسجد کنز الایمان
میں محارم اجتماع ہوا جس میں رکنِ کابینہ بھساول
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان
کیا۔ (رپورٹ: سید صابر عطاری، دفتر
ذمّہ دار ناگپور)