19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
رکھنی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ
Sat, 7 Jan , 2023
1 year ago
صوبۂ بلوچستان ضلع
بارکھان کے علاقے رکھنی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی، دینی کاموں کے شیڈول، محارم کے درمیان ہونے سیکھنے سکھانے کے حلقے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ
اور مختلف کورسز پر تبادلۂ خیال کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ
نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ
معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)