اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں مدد فراہم کرنے
والی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا گزشتہ روز آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی
خصوصی تربیت فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو ذہن دیا کہ ہرزون میں دارالسنۃ کا
قیام عمل میں لایا جائے۔ آپ نے پیشگی جدول،
علمی جدول، ماہانہ کارکردگی بروقت جمع کروانے ، مالیات، ڈونیشن باکسز، شارٹ کورسزکی
سابقہ کارکردگی و آئندہ کے اہداف، مدرسۃ المدینہ بالغات کی لاک
ڈاون میں ہونے والی سرگرمیوں کے متعلق بھی مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔
اجلاس میں رکنِ پاکستان مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور ریجن ذمہ داران نے اس مشورے میں شرکت کی۔
لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی کی مجلس معاؤنت برائے اسلامی
بہنیں کےتحت مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ
ہوا ،جن کی تفصیلات یہ ہیں:٭مجلس معاونت برائے
اسلامی بہنیں کے ریجن وائز مدنی مشورہ
٭40زون میں سے اکثر زون کے مدنی مشورے ٭ ریجن وائز مالیات کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ
٭ دار السنہ للبنات کے مدنی عملہ کے حوالےمدنی مشورہ ٭ تھلیسیما کے
حوالے سےذمہ دارن کو ترغیب دلانے کا سلسلہ
٭ اسلامی بہنوں میں راشن اور رقم کی تقسیم جبکہ لسٹیں
بھی وصول کیں ٭ اسلامی بہنوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران سے رابطہ ٭ اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن اجتماع ہوا ٭ شعبہ جات کےمدنی مشورے ۔
دعوت اسلامی
کی مجلس معاونت برائے اسلامی کے تحت 15 جون 2020ء بروز پیر رکن زون مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ
دار اسلامی بھائی نے میاں میر کابینہ
کے ذمہ دار اکرام عطاری کے ساتھ مدنی
مشورہ فرمایا جس میں 6مدنی کاموں کی کارکردگی کو بڑھانے اور ہفتہ وار 2 مدنی کام(محارم سے رابطے
اور مدنی کام کو بڑھانے) کی نیت کا اظہار
کرتے ہوئے مدنی عطیات کے حوالے سے کلام کیا ۔جبکہ بعد نماز مغرب رکن کابینہ نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔(رپورٹ: محمد
جہانزیب عطاری مدنی مجلس معاونت براے اسلامی بہنیں)
3 جون 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس معاونت
برائے اسلامی بہنیں ہند کے شعبہ ذمہ دارحاجی الطاف عطاری اور دار السنہ للبنات ہند
کے ذمہ دار حاجی محمد دین عطاری نے لاک ڈاؤن کی اس
صورتحال میں اپنے گھر والوں کے درمیان سنتوں بھرا درس دیا ۔ ذمہ داران نے اپنے گھر
والوں کے ساتھ روزانہ گھر درس اور بعد فجر مدنی حلقہ لگانے کی نیت بھی کی۔
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے
تحت گزشتہ روز لاہور جنوبی زون زون کے
اراکین کابینہ کا مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہن کے تحت گزشتہ روز لاہور جنوبی زون زون کے اراکین کابینہ کا مشورہ ہوا جس میں نگران
زون نے ذیل میں درج مختلف پوائنٹس پر
گفتگو فرمائی۔
1-پچھلے مدنی مشورے میں طے ہوا تھا
کہ اسلامی بہنوں کے اجتماعات کے ایڈریسز علاقہ وائز حاصل کیے جائیں ایک کابینہ کے
2 مقامات کے علاوہ ماشاءاللہ بقیہ تمام
اراکین مجلس معاونت نے ایڈریس حاصل کر لیے ہیں۔
2- اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کا بستہ لگایا جائے گا جس
میں رکن کابینہ مجلس معاونت تشریف فرما
ہوں گے اور ان کے پاس اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات کے ایڈریس موجود ہوں گے۔
3- اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار
اجتماعات کے ایڈریس نگران کابینہ سے لیکر ذیلی سطح تک کے اسلامی بھائیوں سے شئیر
کردیے جائیں اس سے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں اضافہ ہوگا۔
5- ہر اسلامی بہن سے انفرادی ہدف
لیا جائے کہ وہ ذاتی طور پر دعوت اسلامی کو کتنے مدنی عطیات دیں گی۔
15مارچ 2020ء بروز اتوار مجلس معاونت برائے
اسلامی بہنیں کے تحت مظفرآباد زون میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار
اسلامی بھائی نےاخلاقی و تنظیمی حوالے سے
شرکا کی تربیت فرمائی اور اسلامی بہنوں کے مدنی کام میں معاونت کرنے کا ذہن دیا
اور محارم اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، مجلس معاونت برائے
اسلامی بہنیں)
مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھامیں سرگودھا زون
کے اراکین مجلس کامدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے تحت 13مارچ2020ء بروز جمعۃالمبارک مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھامیں سرگودھا
زون کے اراکین مجلس کامدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کے اجتماع میں
بستہ لگانے، ہفتے میں ایک دن شعبے کودینا،
اجتماع کاجائزہ،محارم اسلامی بھائیوں اور محارم اجتماع کاڈیٹاجمع کرنا ، پوش ایریا میں اجتماع شروع کروانا اور ذمہ
داراسلامی بہنوں کے محارم کو مدنی ماحول میں لانے کے حوالے سےمشاورت کی گئی۔
دارالسنہ للبنات فیصل آباد
میں محارم سے ملاقات اور ناظم الامور
صاحب سے مشورہ
گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی
بہنیں کے تحت دارالسنہ للبنات فیصل آباد کاوزٹ اورانتظامات کاجائزہ لیا گیا، فیضانِ
نماز کورس میں آنے والی اسلامی بہنوں کےمحارم سے ملاقات ہوئی ، ناظم الامور سے
مشورہ بھی ہواجس میں دارالسنہ کو خود کفیل
کرنے اورروزانہ فیضان سنت کا درس دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔( رپورٹر:معاون رکن شوری محمد جہانزیب عطاری مدنی)
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت فاروق آباد ننکانہ کابینہ میں
مشورہ
گزشتہ دنوں دعوت ِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی
بہنیں کے تحت فاروق آباد ننکانہ کابینہ میں مشورہ ہوا، جس میں رکن زون مجلس معاونت،نگران کابینہ ،رکن کابینہ
مجلس معاونت،رکن کابینہ مجلس اثاثہ جات اور رکن کابینہ مالیات نے شرکت فرمائی،
نگران کابینہ نے مدنی پھولوں سے نوازا اور رکن زون نے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں
معاونت کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے زیراہتمام 5فروری 2020ء بروز بدھ رکنِ زون شجاع آباد کےذمہ دار اسلامی بھائی نے اطراف میلسی کابینہ میں رکن
کابینہ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ہمراہ چک 269 اجتماع کا جائزہ لیااور ساندہ کالونی میں نیا اجتماع شروع کروانے
کی ترکیب بنی ۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)
2 فروری 2020ء کو ملتان میں پاکستان مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمّہ داران
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے
سال 2019ء کی کارکردگی جائزہ لیا اور آئندہ
سال کے اہداف طے کئے۔ رکنِ شوریٰ نے مدرسۃ
المدینہ بالغات، دارالسنہ للبنات کی کارکردگی، مکتبۃ المدینہ اور
اسلامی بہنوں کےدیگر شعبے حوالے سے گفتگو
فرمائی ۔ مشورے کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کوتحائف بھی دیئے گئے۔