19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں واقع اقبال
ٹاؤن کی پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے
تربیت کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور انہیں دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی نیز 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے والےمدنی قافلے میں اپنے اپنے
محارم کو کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)