19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور
ڈویژن کی تحصیل شیخوپورہ میں پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی نیز 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے والےمدنی قافلے میں اپنے اپنے
محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)