صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور میٹروپولیٹن کے عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی و شفقت پیدا کرنے اور عبادات میں دل لگانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے انہیں اپنے محارم کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1444ھ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)