گلستان جوہر کالونی فیصل آباد میں ایصالِ ثواب اجتماع ،مدنی رسائل بھی  تقسیم کئے گئے

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 10جنوری 2020 ء کو اکبر چوک گلستانِ جوہر کالونی فیصل آباد میں ایک شخصیت کے چہلم کے سلسلے میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں کم وبیش163 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

ایصالِ ثواب اجتماع میں مجلس تقسیمِ رسائل کے ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ دار نے مدنی رسائل کے بستے بھی لگائےجس میں 50 مدنی پنج سورہ اور 12ہزار کے رسائل تقسیم کئے گئے ۔(رپورٹ: فاروق عطاری، مجلس تقسیمِ رسائل)

گڈاپ زون میں ماہانہ مدنی مشورہ ،مختلف ذمّہ داران  کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت گڈاپ زون میں ماہانہ مدنی مشورہ ہو ا جس میں رکنِ گڈاپ زون، نگران گلشن معمار کابینہ، نگران گڈاپ جنئی کابینہ نے شرکت کی۔رکنِ گڈاپ زون نے مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کی کارکردگی ، اجتماعات کی کارکردگی اور اجتماعات میں شرکا کی تعداد کی کارکردگی پیش کی۔نگرانِ زون نے کابینہ پر تقرری کو مضبوط کرنےمحارم کی فہرستوں کو اپڈیٹ کرنے اور محارم اجتماع کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد شاہد اقبال عطاری، گڈاپ زون) 

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رکنِ گڈاپ زون نے  اطراف گڈاپ جنئی کابی کے ذمہ داران کا ماہانہ اجلاس فرمایا جس میں نگرانِ گڈاپ کابینہ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن ِزون نے شعبے کےمدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی۔ کابینہ کی نئی ڈویژن و علاقوں کی اپڈیٹ نگران کابینہ کی مشاورت سے تیار کی جبکہ مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت علمائے کرام ،آئمہ کرام کی فہرست کو اپڈیٹ کیا اور مجلس مزارات کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور تینوں شعبوں کی اہمیت وافادیت پر شرکا کے درمیان نکات پیش کی۔(رپورٹ:محمد شاہد اقبال عطاری، گڈاپ زون)


چندر پور میں مدنی مشورہ،اراکینِ کابینہ کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کے تحت ہند کے شہر ناگپور زون چندر پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نےشرکاکی تربیت کی اور مختلف امور پر کلام کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 25دسمبر2019ء کو ہند کے شہر آکولہ بھساول کابینہ کی جامع مسجد کنز الایمان میں   محارم اجتماع ہوا جس میں رکنِ کابینہ بھساول مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں نے اسلامی بھائیوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: سید صابر عطاری، دفتر ذمّہ دار ناگپور)


دعوت اسلامی کی مجلس معانت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 27دسمبر2019ء کو فیصل آباد نڑوالا روڈ کی جامع مسجد غوثیہ میں محارم اجتماع ہوا جس میں کم وبیش 41محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”عفودو رگزر“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے قریبی اجتماع میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد زاہد عطاری، ریجن ذمّہ دار فیصل آباد)


24دسمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضا نِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں اسلامی بہنوں کے شعبہ مدنی عطیات بکس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں ، نگرانِ مجلس مدنی عطیات بکس سمیت شعبے کے دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کےمدنی کام، عطیات بکس کی رقم کو اکٹھا کرنے،عطیات بکس کی ڈیلیوری اور دیگر مدنی پھولوں کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت  25دسمبر2019ء کوحافظ آباد میں علاقائی دورہ ہوا جس میں رکنِ کابینہ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں نے اطراف کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اورہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد دانش عطاری۔ کارگردگی ذمّہ دارمجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت جنوبی لاہور زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون و ریجن ذمّہ دار مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے بارے میں کلام کیا۔(رپورٹ:محمود الحسن عطاری، رکن زون مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں)


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت کھارادر کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ کھارادر اور رکن مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں ساؤتھ سینٹرل نے شرکا  کی تربیت کی اور کھارادر میں اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں آنے والے مسائل کے حل کے لئے مجلس بناتے ہوئے مسائل جلد حل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ذمّہ داران نے محارم اجتماع اور محارم اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکائے مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت داتاصاحب کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ زون، رکنِ کابینہ اور مجلس معاونت کے اراکینِ ڈویژن نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ داتا صاحب نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔ 


مجلس معاونت  برائے اسلامی بہنیں کے ریجن ذمّہ دار فیصل آبادنے 19 دسمبر2019ءکو دار السنہ للبنات فیصل آباد میں محارم اسلامی بھائیوں کامدنی حلقہ لگایا۔(رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری مدنی،کراچی)