دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں محارم اسلامی بھائیوں کاتین دن کافیضانِ نمازکورس جاری ہیں جس میں کم و بیش سو اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ کورس کے پہلے دن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی شرکائے کورس کی تربیت فرمائی اور اہم نکات فراہم کیئے۔


پچھلے دنوں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت فیصل آباد ریجن کے آفس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں فیصل آباد ریجن کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکاء کی تربیت فرمائی اور انہیں شعبے میں مزید بہتر انداز سے کام کرنے کے متعلق نکات پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 4 اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعۂ زوم پاکستان مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کےذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا ۔رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی  نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے اور اہداف طے کئے۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت15 جولائی 2019ء کو پاکپتن زون میں محارم اسلامی بھائی کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور اپنے شعبے کا تارف پیش کرتے ہوئے اس میں حصّہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان اطراف مجلس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اطراف میں اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔