

دعوت
اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 3دسمبر 2019ء کو لاہور ریجن میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور جنوبی زون اور شمالی زون کے ذمّہ داران نے شرکت
کی۔رکنِ لاہور جنوبی زون اور ریجن لاہورکے ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے
اسلامی بھائیوں کا تقرر کرنےکے حوالے سے کلام کیا اورمحارمِ اجتماع کے اہداف
دئیے۔اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہدعطاری مدنی کے دفتر ذمّہ دار نے بھی بذریعہ فون شرکت کی ۔
انہوں نے محارم اجتماع اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے حوالے سے کلام کیا۔







دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت
23نومبر2019ء کو اسلامی بہنوں میں سنّتوں
بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے بذریعۂ لنک سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے نیز زیادہ زیادہ ٹیلی تھون مہم
میں فنڈ جمع کرانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد حماد عطاری،پنڈی اسلام آباد زون ذمہ
دار)

دعوتِ اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت
17نومبر2019ء کو اسلام آباد ریجن جہلم
کابینہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں محارم
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت
کرنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ،معاون رکن شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی)
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے
ذمہ داران کا بذریعۂ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی
مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت
18نومبر2019ء کوپاکستان مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی نے بذریعۂ انٹر نیٹ
ذمہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مکتوبات و تعویذاتِ
عطاریہ کے بستوں کی تعداد بڑھانے، مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے اور ٹیلی
تھون مہم کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد
جہانزیب عطاری مدنی،کراچی)

دعوتِ اسلامی کی مجلس
معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت گجرات کے شہر بسنی ناگور زون میں پچھلے
دنوں محارم اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
و مدنی حلقہ ہوا جس میں حنفی ریجن شعبہ ذمہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے ، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
سید صابر عطاری، دفتر ذمہ دارمجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں ہند)