دعوتِ اسلامی
کے شب و روز کے حوالے سے یوکے کی اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر اور اسکاٹ لینڈ ریجنز
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن(مجلس بیرون ملک کی رکن) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شب و روز کے لئے خبریں دینے کے اہم نکات
پر تربیت کی نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے
لئے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام20 جولائی 2020ءکو یوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں تین دن پر مشتمل ” تربیت
اولاد کورس“ کا اختتام ہوا۔ اس کورس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو اسلامی اصولوں کے
مطابق بچوں کی بہترین پرورش کرنے کے حوالے
سے مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام20 جولائی
2020ء سےیوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں پانچ دن پر مشتمل آن لائن” سیرت النبیﷺ
کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش
30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺکی سیرت کے بارے میں
معلومات فراہم کی جائےگی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام جولائی
2020ء میں یوکے کے شہروں(
ڈونکاسٹر، شیفیلڈ، ویک فیلڈ، ڈیوسبری، بریڈفورڈ، لیڈز، نیو کیسل، اسٹاکٹن آن ٹیس، مڈلز برو، ہیلی فیکس) میں آن لائن لنک کے ذریعے پانچ دن پر مشتمل”فیضانِ طہارت کورس“کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو و غسل اور تیمم کا طریقہ،مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشقِ مصطفےٰ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی
انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے کے شہروں چشم اور ہائی وِکمب میں مدنی
انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے میں تمام ریجن مدنی عطیات بکس ذمہ داراسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیرِ اہتمام 17
جولائی 2020ء کو یوکےمدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن کا تمام ریجن مدنی عطیات
بکس ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں یوکے میں مدنی عطیات کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر ریجن زمہ
داران کی تربیت کی گئی۔ اس مدنی مشورہ میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا تمام مکتبۃ
المدینہ للبنات نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات
کے زیرِ اہتمام 16 جولائی 2020ء کو UKیوکے مکتبۃ المدینہ للبنات ریجن نگران اسلامی بہن کا یوکے
کی تمام مکتبۃ المدینہ للبنات نگران اسلامی بہنیں کے ہمراہ بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ ہوا، جس میں 6 اسلامی بہنیں نے شرکت کی۔ یوکے کی
مکتبۃ المدینہ للبنات ریجن نگران اسلامی بہن نے اہداف دیئے اور نئی کارکردگی فارمز
پر نکات دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 جولائی 2020 کو یوکے کے
شہر سلاؤ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے مدنی انعامات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو
محاسبہ، قربانی اور رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک رکھنے کا ذہن دیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 جولائی 2020 کو یوکے
لندن کے شہر ایسٹ ہام میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے انفرادی کوشش کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اسلامی بہنوں کو محاسبہ،قربانی،اجتماعات
میں شرکت اور مدنی عطیات کا ذہن دیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے
جذبے کے ساتھ 17ذوالقعدہ الحرام (بدھ) تا 23 ذوالقعدہ الحرام(
بدھ) تک جولائی 2020ء یوکےUK میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے
مدنی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مجلس بیرون
ملک کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مدنی مشورہ
ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری،اراکین شوریٰ حاجی
محمد شاہد عطاری، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد بلال عطاری اور حاجی
محمد علی عطاری شریک ہوئے۔
مدنی
مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری
نے بیرون ملک مقیم عاشقان رسول کے لئے ہونے
والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اہم امور پر رہنمائی فرمائی۔
جامعۃ المدینہ اوورسیزکے ناظمین و اساتذہ کا دودن کا آن
لائن سنتوں بھرا اجتماع
گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ
اوورسیزکے ناظمین و اساتذہ کا دودن کا آن لائن سنتوں بھرا اجتماع کا ہوا جس میں
بنگلہ دیش،ہند، نیپال ، ماریشس، موزمبیق، ساؤتھ افریقہ و دیگر ممالک کے جامعات
المدینہ اور مدارس المدینہ کے ناظمین و اساتذہ کرام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اس
سنتوں بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد بلال عطاری،
حاجی محمد فضیل عطاری، حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت
نگران تعلیمی امور اوورسیز نے مختلف عنوانات پر بیانات کئے۔ اس سنتوں بھرے اجتماع سے نگران شوریٰ نے
معاشرتی و اخلاقی پستی کو درست کرنے اور تعلیم کے ساتھ تربیت کے حوالے سے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔
Dawateislami