امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار مدنی
مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ
پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے
خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ’’ اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین ریجن کی تقریبًا3742 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’ اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟‘‘ پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020 آسٹریلیا میں 5 دن پر مشتمل کورس ’’فیضانِ طہارت کورس‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا۔جس
میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ، حیض و نفاس کے احکام،
مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سکھایا
گیا۔
رکنِ عالمی مجلس کا مڈل ایسٹ اور سینٹرل افریقہ کی مدرسۃ المدینہ
بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
رکنِ عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی نگران کا
مڈل ایسٹ اور سینٹرل افریقہ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ
اجلاس ہوا۔ جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، نیو اہداف دیئے گئے اور کورسز کے
حوالے سے کلام کیا گیا مزید اسلامی بہنوں سے ان کے مسائل معلوم کیے گئے۔اور 41 روزہ
معلمہ مدنی قاعدہ کورس کی تشہیر بھی کی گئ۔
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ خدا و عشق
مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی لازوال
دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ ِطریقت امیرِ اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی
میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 12 جولائی2020کو عمان ایوبی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 19 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ
کرنے کا ذہن دیا آخر میں اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور دوسروں کو ترغیب دلانےکی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے
زیر ِ اہتمام 12جولائی 2020 کو مدنی ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی
ریجن کے ممالک کی پہلی بڑی سطح کا اجلاس لیا۔ جس
میں ملک نگران، کابینہ نگران اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔ جس میں ذمہ داران کے شیڈول کی پرسن ٹیج، ماہانہ کارکردگی وقت پر مل جانے وغیرہ
کابتایا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ قربانی کی کھالو ں اور حصہ داری کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020 کو یوکے کے
شہر لندن والتھم سٹو میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ڈویژن
کفن دفن ذمدار اسلامی بہن نے انفرادی کوششوں کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
دعوت اسلامی کو اپنی قربانی اور کھالیں جمع کرنے کے متعلق ترغیب دلائی۔
یوکےکے مانچسٹر ریجن کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار
اسلامی بہن کا کابینہ مدنی عطیات بکس ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیرِ اہتمام 14
جولائی 2020ء کو یوکےکے مانچسٹر ریجن کی مدنی عطیات بکس ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ
مدنی عطیات بکس ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذوالحجہ کے مدنی پھولوں
پر گفتگو ہوئی اور قربانی کے فارمز پُر کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔ اسلامی بہنوں کو
ترغیب دلائی گئی کہ ہدف سے بڑھ کر اجتماعی قربانی کیلئے بکنگز کروائیں۔
دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 14 جولائی 2020 کو یوکے کے
علاقے راچڈیل میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ڈویژن
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے قربانی کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ
اسلامی کو اپنی قربانی اور کھالیں جمع کرنے کے متعلق ترغیب دلائی۔
مدنی دورہ لندن ریجن اسلامی بہن کا ویسٹ
لندن کی تمام ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی دورہ لندن ریجن اسلامی
بہن نے ویسٹ لندن کی تمام ڈویژن ذمہ داران
کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ، جس میں متعدد
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نیکی کی دعوت کے
نکات سمجھائے گئے۔ ایک اسلامی بہن کو کابینہ سطح پر مدنی دورہ کی ذمہ داری دی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈزکابینہ
میں مجلس مدنی دورہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار نے 3 ڈویژن ذمہ داران
کے ساتھ مدنی دورہ کے اہم نکات پر با ت کی۔شعبہ کو مضبوط بنانے اور کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔
یوکے کے شہر ویسٹ یارکشائر کیگلی میں نیٹ کے
ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع
اسلامی بہنوں کی مجلس
کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13 جولائی2020ء کو یوکے کے شہر ویسٹ یارکشائر کیگلی
میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں متعدداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو غسل ِمیت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں
معلومات فراہم کیں ۔ اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020 ء مانچسٹر ریجن
کے علاقے برنلی میں اسکائپ کے ذریعے مدنی حلقہ ہوا جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کابینہ سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قربانی کے موضوع پر بیان
کیا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کو قربانی کی کھالیں دینے کی ترغیب دلائی۔ فقہ
کے شعبے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’کن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے؟‘‘ کے متعلق
سکھایا۔
Dawateislami