ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”حاجیوں کے واقعات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار345، لندن ریجن سے 2ہزار82، بریڈ فورڈ ریجن سے 9ہزار591، برمنگھم یجن سے 2ہزار 339، آئرلینڈ سے 56 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 230اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا 16ہزار643اسلامی بہنوں نے رسالہ ”حاجیوں کے واقعات “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔