اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں بذریعہ اسکائپ”سیرت مصطفی کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےتحت 25جون 2020ء کو افریقن ایسٹ، سینٹرل و ایسٹ افریقہ میں مدنی ریجن (قطر، عمان، بحرین، کویت، عرب شریف، تنزانیہ، یوگنڈا، موزمبیق، ترکی، کینیا) کی شارٹ کورسز ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پانچ دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ میں شریک اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ شعبہ شارٹ کورسز کی رکن مجلس و بیرون ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کو کورس کا تعارف و مقاصد بیان کئےجبکہ شارٹ کورسز کی ذمہ داران کو کورس کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29جون 2020ءکو اراکین  عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر اراکین نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی شیڈول جمع کروانے اور اچھی کارکردگی ہونے پر حوصلہ افزائی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کویت ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن کویت ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے”صلہ رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قطع تعلقی سے بچنے،رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے، چغلی کی آفات اورمرحوم رشتے داروں کو ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےتحت 18 جون 2020ء کو یورپین یونین ریجن(ناروے ،جرمنی ، ڈنمارک ، اسپین ، بیلجیئم، فرانس ، سویڈن ، ہالینڈ ،آسٹریا) کی شارٹ کورسز ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پانچ دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ میں شریک اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ شعبہ شارٹ کورسز کی رکن مجلس و بیرون ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کو کورس کا تعارف و مقاصد بیان کئےجبکہ شارٹ کورسز کی ذمہ داران کو کورس کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام29 جون 2020ء بروز پیر سے یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیئم (Belgium ) میں بذریعہ اسکائپ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچیوں کے لئے ڈیلی کلاسز ( Daily Classes) کا سلسلہ شروع ہوا ہےجس میں اب تک تقریباً 22 بچیاں شامل ہیں۔ ان کلاسز میں بچیوں کو فقہ حنفی کے بنیادی مسائل بیان کئےجائیں گے جیسے وضو، غسل، نماز وغیرہ کے مسائل ۔

29 جون 2020 بروز پیر کو ہونے والی کلاس میں "وضو کب فرض ، واجب ، سنت اور مستحب ہوتا ہے" کے متعلق بیان کیا گیا نیز بچیوں کو نماز کی ترغیب دلائی گئی ۔

ان ڈیلی کلاسز ( Daily Classes)میں شرکت کی خواہشمند اسلامی بہنیں اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتی ہیں ۔

kaneezeattar25@gmail.com


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ دارالسّلام میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور پیشگی جدول بیان کئے نیز بالمشافہ اجتماعات شروع کرنے، ماہانہ مدنی حلقہ لگانے ، درس وبیان کا حلقے لگانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام30 جون 2020ء کو رکن عالمی مجلس مشاورت کا سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہو ا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مد نی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ ذوالقعدۃ الحرام1441ھ کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!533 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 245 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام30 جون 2020ء  کو ایسٹ لندن کابینہ کے علاقے ایسٹ ہیم اور لوٹن لندن کابینہ کے علاقے چشم میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”ناچاقیوں کے اسباب و علاج“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں یوکے ایسٹ مڈلینڈز کابینہ( برٹن ، ڈربی ، لیسٹر ، ناٹنگھم) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 245 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” صلہ رحمی“کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اورناراض رشتہ داروں سے تعلق جوڑنے کی ترغیب دلائی۔