ویسٹ لندن کابینہ
کے ہنسلو ڈویژن میں آن لائن کفن دفن
تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30
جون2020ء کو ویسٹ لندن کابینہ کے ہنسلو ڈویژن میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن
کے بارے میں معلومات فراہم كیں۔ اس
موقع پر دواسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی پیش کی۔
29جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ
اہتمام UKکے شہر برٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی
انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 30 جون2020ء کو یوکےبریڈ فورڈ ریجن کے ویسٹ یارکشائر
میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے ایک اسلامی بہن نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔
ان کا تعلق ویسٹ یارکشائر کابینہ کے شہر اسٹاکٹن سے ہے۔ کامیاب ہونے والی اسلامی
بہن نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی
سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔
28جون 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ
اہتمام UKکے شہر نیلسن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 6اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی
انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
لندن ریجن کے ڈویژن والتھم سٹو بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون 2020 ء کو لندن
ریجن کے ڈویژن والتھم سٹو میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کی ترکیب ہوئی۔
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے کا ذہن دیا۔
برمنگھم ریجن کے تین ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی
حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 جون 2020 ء کوبرمنگھم ریجن کے ڈویژن
لیسٹر ، پیٹربورو اور ناٹنگھم میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا
انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کی
ترکیب ہوئی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے نیکی کی
دعوت کو عام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق
نکات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2020ء کو UK میں
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں UK کی تمام ریجن وکابینہ سطح کی مدنی عطیات ڈنیشن
ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران ریجن اسلامی بہن نے جن گھروں میں صدقہ
بکس ہے ان کی لسٹ بنانے اور جن گھروں سے صدقہ بکس نہیں اٹھائے گئے وہاں سے صدقہ
بکس اٹھانے کا ذہن دیا۔اجلاس میں دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ
ملانے ، انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے رشتہ داروں ، دوست اور احباب کو اجتماعی
قربانی میں حصہ لینے اور قربانی کی کھا ل دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی
گئی۔ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکاکو سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی حلقوں میں اجتماعی
قربانی کے اعلانات کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 29جون 2020ء کو UK
برمنگھم ریجن میں بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کی ذمہ دار، کابینہ شعبہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ
داران نے شرکت کی۔اجلاس میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ
اجتماعی قربانی میں حصّہ ملانے کی ترغیب دلائی گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 28 جون2020ء کو بنگلادیش
ریجن کے شہر سلہٹ میں آن لائن اجلاس ہوا
جس میں مجلس کفن دفن کی پانچ کابینہ ذمہ
داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو
مدنی کام کرنے اور اسے بڑھانے کا ذہن دیا ۔
رائے پور زون
میں دومقامات پر بذریعہ کال ہفتہ وارسنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام28 جون 2020ء کو ہند ممبئی ریجن کی رائے پور زون میں دومقامات
پر بذریعہ کال ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی بہن
نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند چنّائی
زون میں دو مقامات پر بذریعہ کال ہفتہ وار
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی
ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں زون تا ریجن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ ہند نگران اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
نئے ماہانہ کارکردگی فارم سمجھاتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔