دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کام ماہانہ کارکردگی اور انفرادی کوشش پر عمل کی ترغیب دلائی اور اس پرآسانی کے لیے کچھ مدنی پھول بھی پیش کئے۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3ہزار649 اسلامی بہنوں نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےتحت  یورپین یونین ریجن میں ہونےوالے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

45 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

70 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

136 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

226 اسلامی بہنوں نے روزانہ313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

91 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

150 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2020ء کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے ان ممالک پہلی بڑی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا   جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران، بحرین اور قطر کابینہ نگران کویت ڈویژن نگران نے اپنا بدل تیار کرنے ، ہر ماہ اپنی ماتحت کے شیڈول چیک کرنے ، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور دیگر تنظیمی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام11 ستمبر 2020ء کو اٹلی کے شہرروم ( Rom )میں بذریعہ فون علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 10 ستمبر 2020ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں  ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہو اجس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


شیخ ِطریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے جذبے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،

ملک و بیرون ملک میں اس کی کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

57,631اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کی ترکیب بنائی۔

20,964اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی ترکیب بنائی۔

23,299 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی ترکیب بنائی۔

72,176 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔

38,375 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

52,555 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

58,652 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔

18,127 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی ۔

13,739سلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

3,201 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

islamibahan.inamat@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں  بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت سلامی نے ” وقت کی اہمیت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک کاموں میں وقت گزارنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس  میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ سلامی نے ”عیادت کی فضیلت اور طریقہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو عیادت کی اہمیت بتائی اور ترغیب دلائی کہ اپنے عزیز و اقارب اور پڑوسیوں کی عیادت کرکے ڈھیروں ڈھیر ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8اور9 ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقر یباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مقام ِصحابہ و اہل بیت کے موضوع پر بیان کیا۔اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8اور9 ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقر یباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مقام ِصحابہ و اہل بیت کے موضوع پر بیانات کیے۔اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام8  ستمبر 2020ء کو عرب شریف عطاری کابینہ میں بذریعہ ا سکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کی۔