دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9ستمبر 2020 ء کو  آسٹریلیا ، سڈنی کابینہ کی Liverpool ڈویژن میں اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت کے موضوع پر بیان فرمایا۔اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی تحریک سے نئی اسلامی بہنوں کو وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام12 ستمبر 2020 ءکو   یوکے ریڈنگ( Reading )میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام12 ستمبر 2020ء کو شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے یوکے کے ملک لندن(London) ، بریڈ فورڈ(Bradford) ، مانچسٹر (Manchester) اور اسکاٹ لینڈ (Scotland) ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے شب و روز کے لئے خبریں دینے کے اہم نکات پر ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 11 ستمبر 2020ء کو یوکے  گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester )کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 2021 سے 2026 تک کے اہداف پر مشاورت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 11 ستمبر 2020ء کو یوکے  مانچسٹر (Manchester)ریجن میں مدنی انعامات تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے، مدنی مقصد کو یاد رکھنے اور کارکردگی پُر کرنے پر مدنی پھول دیئے اور مدنی انعامات کا کام سمجھایا گیا۔تربیت میں ہر سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنیں شامل تھیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو(Chicago) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر  نیو یارک میں پانچ مختلف مقامات کونی آئی لینڈ، ایوینیو، نیو جرسی ،اوشن ایونیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو(Coney Island Avenue, New Jersey, Ocean Avenue, Brighton Beach Avenue, Benson Hurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صحابہ کرام اور اہلِ بیت اطہار کی محبت اور تعظیم اپنے بچوں کو سکھانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر میامی( Miami) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کا بہترین استعمال کرنے،عبادت میں زیادہ وقت گزارنے نیزاپنا عملی جدول بنانے کا ذہن دیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کی تقریبًا217 اسلامی بہنوں نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت ِ اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسٹینلے، جزائر فاکلینڈ جنوبی امریکا میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان کرتے ہوئے مطالعے کی اہمیت بیان کی اور امیر اہل سنت کی طرف سے ہر ہفتے مطالعے کے لئے دئیے جانے والے رسالے کو پڑھنے ، سننے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10ستمبر 2020ء کو مدنی ریجن ملک عرب شریف ، ضیائی کابینہ  میں ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ مدنی کاموں کو بھر پور انداز میں مزید بہتر طور پر کرنے پر مدنی پھولوں کا تبادلۂ خیال ہوا اور مدنی انعا مات بشمول مد نی تحریک کی کارکردگی کو بڑ ھانے پر زور دیا گیا ، مدنی کاموں کو مزید کیسے بڑھایا جائے اس حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 ستمبر2020ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ملاوی کے دو شہر بلائنٹر(Balantr)اور موزوں (Mzuzu) کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔