ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار313 ، لندن ریجن سے 1ہزار929، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار707، برمنگھم ریجن سے 4ہزار453، آئرلینڈ سے 90 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 307 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا14ہزار799اسلامی بہنوں نے رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔