شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا اسی سلسلے میں ماہ صفرلمظفر 1442کی پہلی پیر شریف بریڈفورڈ (Bradford) ریجن میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے قفل مدینہ ڈے منایا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!21مدرسات اور طالبات اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ“کا مطالعہ کیا اور18 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔