اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر ِ اہتمام16 جولائی 2020ء کو حیدر آباد ریجن لاڑکانہ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سيون شريف کابینہ اور پیارو اسٹیشن کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے اجتماع کی مضبوط ترکیب بنانے، نفلی روزہ اور محاسبہ تحریک کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر ِ اہتمام16 جولائی 2020ء کولیّہ زون بھکّر کابینہ کے ڈویژن کلورکوٹ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور وقت پر رسائل جمع کروانے کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر ِ اہتمام16 جولائی 2020ء کوبہاولپور زون ڈویژن ہارون آباد میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی انعامات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی کرنے،مدنی انعامات پر عمل کرنے اور وقت پر رسائل جمع کروانے کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر ِ اہتمام16 جولائی 2020ء کو لاہور زون الٰہ آباد کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دو ڈویژن کی علاقہ، ذیلی اور ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے نیز عاملاتِ مدنی انعامات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات   کے زیر ِ اہتمام16 جولائی 2020ء کو لاہور زون میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیروز پور کابینہ کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تقسیم ِ مدنی انعامات و عاملاتِ مدنی انعامات کی تعداد بڑھانے اورتقرری مکمل کرنے کےاہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ریجن حیدر آباد زون لاڑکانہ کی کابینہ لاڑکانہ میں 14جولائی 2020 کو ذیلی مدنی انعامات ذمہ دار کا ٹیلی فونک اجتماع ہواجس میں شکر کے بارے میں بیان کیا گیا اور مدنی انعامات کی الجھنیں سمجھائی گئی اور فکر مدینہ کا ذہن دیا گیا اور فکر مدینہ کا طریقہ بھی سمجھایا گیا اس اجتماع میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020کو کراچی ریجن ساؤتھ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار کا  مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں زون مشاورت مدنی انعامات نے محاسبہ تحریک کے حوالے سے نکات پیش کئے۔ مدنی مذاکرے کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔ مدنی انعامات اجتماع کرنے کے حوالے سے نکات پیش کیے گئے اور فالواپ لیا گیا۔ مدنی انعامات کی کارکردگی پر بھی کلام کیا گیا۔ مدنی مشورہ میں8 کابینہ مشاورت مدنی انعامات نے شرکت کی سعادت حاصل کی نیز مدنی انعامات اجتماعات کرنے کے اہداف دئیے گئے اور شریک اسلامی بہنوں سے نیتیں بھی لی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لاہورریجن  ڈیرہ اسماعیل خان زون کی کابینہ میں 15 جولائی 2020 کو مدنی انعامات ذمہ دار کا ماہانہ بالمشافہ مدنی مشورہ ہوا۔ اس مدنی مشورے میں کابینہ ذمہ داران کو ماہانہ کارکردگی شیڈول فل کرنےکا طریقہ سمجھایا گیا۔ ذیلی تک رابطے کرنے کی ترغیب دلائی گئی مزید مدنی انعامات کارکردگی ،مدنی مذاکرہ کارکردگی اور یومِ قفلِ مدینہ کارکردگی مضبوط کرنےکی بھی ترغیب دلائی گئی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی سطح کی مدنی ذمہ دارنے  15 جولائی 2020 کو مجلس شعبہ دارالمدینہ کے ساتھ مدنی مشورہ فرمایا۔جس میں پاک سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ عالمی سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کیے۔ ان کے مسائل سن کر اسکا حل بھی دینے کی کوشش کی نیز مختلف مدنی کاموں کی مدنی تحریک کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ذہن بھی دیاگیا۔


پاکستان کے شہر کراچی ریجن میں عالمی سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار نے  14 جولائی 2020کو مدنی مشورہ فرمایا جس میں کراچی ریجن وزون سمیت پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف مدنی کاموں کی مدنی تحریک پر عمل کرنے کا آسان طریقہ ارشاد فرمایا اور آئندہ ہر ہفتہ محاسبہ تحریک کی کارکردگی کا تقابل ماہانہ کارکردگی سے نکالنے کا ذہن دیا اور نفل روزہ رکھنے اور اسکی نیتیں لینے کے حوالے سے نکات پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 12 جولائی 2020بروز توار ملتان ریجن کی رحیم یار خان زون کی کابینہ خان پور میں ٹیلیفونک مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی کابینہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے مدنی انعامات رسالہ وقت پر جمع کروانے کی نیتیں بھی لی گئیں۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 14 جولائی 2020بروز منگل فیصل آباد ریجن کی سرگودھازون میں پاک مجلس مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار کا بذریعہ زوم لنک کے ذریعے اجتماع میں بیان ہوا جس میں ریجن ، زون، کابینہ و ڈویژ ن مدنی انعامات ذمہ داران سمیت عوام اسلامی بہنوں146نے شرکت کی۔ مدنی انعا مات ذمہ دار نے مدنی انعامات نہایت ہی آسان اور اچھے انداز میں اسلامی بہنوں کو سمجھائے۔ اچھی نیتیں کرنے ١٢منٹ مطالعہ کرنے اور شجرہ شریف سے اوراد پڑھنے کا ذہن دیا ۔وقت پر رسالہ جمع کروانے اور دعائے عطار سے حصہ پانے کا ذہن عطا فرمایا۔ سب اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔آخر میں 12 منٹ مدنی انعامات کی الجھنیں اور انکا حل اس پہ بھی کلام ہوا ۔ اسلامی بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے اور دیگر نیک اعمال کی اچھی نیتیں بھی پیش کیںـ