اسلامی بہنوں کی مجلس   شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سے ملاقات کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلا ئی جس پر انھوں نے عملی طور پر دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس   شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی پروفیسرز میں محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں ریجن سطح شعبہ ٔتعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رضائے الہی کے حصول کےلئے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دلاتے ہوئے تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر پروفیسرز نے تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کی نیز آخر میں دعا بھی کروائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلم  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 2 میں سر سید گرلز ہائی اسکول ،روبینہ اسکول،کریسنٹ اسکول میں درس اجتماع منعقد کئے گئے جن میں اسٹوڈنٹس کو کڈز مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی اور ٹیچرز کو آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن کا ذہن دیا گیا۔درس کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے مختلف رسائل تقسیم کئے گئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون عارف والا کابینہ میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام کورنگی جے ایریا کراچی  میں ایک شخصیت خاتون کی شادی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں 2 کابينہ مشاورت و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو عملی طور پر دین کی طرف آنے کی دعوت دی نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لانڈھی کابینہ سے 2 پرنسپل اسلامی بہنوں کو ذمہ دار  اسلامی بہن کے ہمراہ دارالسنہ کا وزٹ کروایا گیا۔ شخصیات اسلامی بہنوں نے 12دن کے رہائشی مدنی کام کورس کا وزٹ کیا جس پر ایک شخصیت اسلامی بہن نے چھٹیوں کے دنوں میں رہائشی کورس کرنے کی نیت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن کی ترغیب پر اپنے اسکول کے نصاب میں کتاب اسلامی بہنوں کی نماز شامل کرنے کی نیت کی نیزاس موقع پر دارالسنہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب کتاب دونوں شخصیات کو تحفۃًپیش کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کےزیر اہتمام  پچھلے دنوں اسکول میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز، پرائمری اور سیکنڈری ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر بیان کیا۔ محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں آخر میں پرنسپل اور ٹیچرز کو رسائل بھی دئیے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زون،  لاڑکانہ کابینہ میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 90 روزہ تجوید القرآن کورس، 26 روزہ مدنی قائدہ کورس، 41 روزہ معلمہ مدنی قائدہ کورس ، ناظرہ اور مدنی قاعدہ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو اسناد دی گئیں نیز اس موقع پر شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔

الحمدللہ اجتماع کے آخر میں طالبات نے قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے جذبہ کے ساتھ مدرستہ المدینہ بالغات کھولنے اور گھروں میں بھی مدرسہ لگانے کی نیتیں کیں ۔ اجتماع میں لاڑکانہ کی ذ مہ داران،شخصیات، طالبات اور سرپرست اسلای بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں قائم دی اسکالر اسکول (The scholars school ) میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل ٹیچر اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”آخری نبیﷺ کی سنت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی و قراٰن کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور پرنسپل نے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کھرڑیانوالہ کابینہ میں  ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کے گھر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم رکن زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت شخصیات خواتین نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”صدقہ کے فضائل“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں  کےڈیپارٹمنٹ شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن ، کابینہ ساہیوال ، ڈویژن میاں چنوں کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سیمی گورنمنٹ کے ادارے اسلامیہ کالج پوسٹ گریجویٹ کی ٹیچر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دی ہاؤس آف نالج اسکول میاں چنوں کی پرنسپل سے بھی ذمہ دار اسلامی بہن نے ملاقات کی۔ انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور پرنسپل نے اجتماع میں بھی شرکت کی نیت پیش کی اور دعوت ِاسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی کابینہ فیصل آباد کی ڈویژن منصور آباد علاقہ کینال روڈ میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز اور اہل ثروت نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی ۔اہل خانہ نے ایک یونٹ کی نیت کی۔اور ہاتھوں ہاتھ بھی مدنی عطیات جمع کئے گئے۔