فیصل آباد کابینہ شعبہ ٔتعلیم ذمہ دار کا ہیلتھ
سینٹر کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات
اسلامی بہنوں کے شعبے ”شعبہ ٔتعلیم “کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں فیصل آباد زون،فیصل آباد کابینہ
کی شعبہ تعلیم ذمہ دار نے گورنمنٹ ہیلتھ سینٹر کی ایل. ایچ .وی اسلامی بہنوں سے ملاقات ہوئی ۔
دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی
کے مختلف شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش کیا گیا بالخصوص شعبہ ٔتعليم کا تعارف پیش کیا
اور شعبۂ تعلیم کے تحت ہیلتھ سینٹر میں ماہانہ درس اجتماع اور صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیاجس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
فیصل آباد کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار کی المصطفےٰ پرائیویٹ
اسکول کی پرنسپل سے ملاقات
اسلامی بہنوں کے شعبے ”شعبہ ٔ تعلیم “کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، فیصل زون، فیصل آباد کابینہ کی شعبۂ تعلیم کی کابینہ و ڈویژن
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے المصطفی پرائيویٹ اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی ۔
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور ا سکول میں درس اجتماع کا ذہن
دیا ۔ انہوں نے اپنے تاثرات پیش کئے اور اسکول میں جلد درس اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ ٔتعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوری 2021 دار المدینہ ہلال
کیمپس میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں 30 ٹیچرز
1 پرنسپل اور 4 دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین کے
موضوع پر بیان کیا اور علم دین سیکھنے سکھانے میں دعوت اسلامی کی کاوشوں سے آگاہ کیا جس پر شرکاء نے اپنے تاثرات بھی دئیے
اور تعاون کی نیت بھی کی۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے ”شعبہ ٔتعلیم “کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کابینہ مشاورت برائے
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات
سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی سے کا تعارف کروایا ۔دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی بھی
دی جس پر شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دئیے اور اپنے اداروں
میں مدنی حلقہ کروانے، اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی نیت کی اور
شخصیات میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
اسلامی
بہنوں کے شعبے ”شعبۂ تعلیم “کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں ایک مقامی اسکول میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹیچرز،
طالبات اور پرنسپل نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم
کی کابینہ ذمہ دار نے اصلاحی بیان کیا۔ پرنسپل کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا ۔شرکانے سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی بھی نیتیں کیں۔
لاہور،ملتان اور اسلام آباد ریجن کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں لاہور،ملتان اور اسلام آباد ریجن کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن و زون سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی
کاموں میں بہتری لانے کے طریقےسمجھائے نیز دینی
کاموں میں درپیش مسائل کے حل بھی پیش
کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں حیدر آباد ریجن میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر
آباد ریجن و زون سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ کاکام
بڑھانے کے لئے Goal
oriented struggleکاذہن دیانیزشعبہ
کےنکات سمجھائےاور دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حل پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن و زون سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ تعلیم
اور اس سے متعلقہ شعبہ جات میں کام
بڑھانے کا ذہن دیا،شعبہ کے مدنی پھول سمجھائے، ماہانہ کارکردگی درست
اوربروقت دینےنیزتقرریاں مکمل کرنےکابھی ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام کراچی
کورنگی ساڑھے تین میں قائم ٹیوشن سینٹر میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں دو ٹیچرزاور12 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے علم دین کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو وضو کا عملی طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد ریجن، زون ساہیوال ،کابینہ ساہیوال کی ڈویژن ساہیوال
کے دو علاقوں میں درس اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ڈونیشن بکس رکھوانے کا ذہن
دیا۔ درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور گھریلو صدقہ بکس
رکھوانے کی نیتیں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن، زون ساہیوال، ساہیوال کابینہ کی ڈویژن چیچہ وطنی
کے مختلف علاقوں میں 4 مقامات پر شعبہ تعلیم ذمہ دار نے درس اجتماع کیاجس میں کم و
بیش 34اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ڈونیشن بکس رکھوانے کا ذہن
دیا۔ درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور گھریلو صدقہ بکس
رکھوانے کی نیتیں پیش کیں۔
”میمن
چیئر یٹیبل اسپتال “اور”حاجرہ اسپتال “میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف ممبران سے ملاقات
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کابینہ
کے ڈویژن آفندی ٹاؤن کی شعبۂ تعلیم کی ڈویژن اور علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ”میمن چیئر یٹیبل
اسپتال “اور”حاجرہ اسپتال “میں لیڈی ڈاکٹرز اور اسٹاف ممبران سے ملاقات کی اور انھیں
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی
چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔ وہاں موجود ڈاکٹر زنے
اسپتال میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت بھی کی۔