دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی لیاقت آباد
کے ایک نجی اسکول میں ون ڈے سیشن”
A night of journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں
اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
شعبۂ
تعلیم کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شب
معراج کے سفر کے بارے میں بتایا اور رجب المرجب کے فضائل بیان کئے نیز سیشن میں
شریک اسلامی بہنوں کو نماز کورس کرنے کا
ذہن دیااور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن بدین کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں بدین کے چار مشہور اسکولز کی ٹیچرز اورپرنسپلز
پالرز انڈس ہوسپٹل اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
حیدرآباد ریجن شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےاجتماع میں
شرکت کرنےکی دعوت پیش کی جس پر اسلامی
بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے
ڈویژن ٹنڈو جام میں شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جوہر اسکول
میں ون ڈے سیشن کاانعقادہوا جس میں
اسکول کی پرنسپل ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ذمہ داراسلامی نے A night journey (واقعہ معراج) کےموضوع پربیان کیا اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور کتاب ِفیضان نماز
کے مطالعے کاذہن دیاجس پراسلامی بہنوں
نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔
شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے حیدرآباد زون
بدین گرلز اسکول میں ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کرکےانہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیااور اسلامی بہنوں کی نماز کی کتاب کا انٹروڈکشن کروایا اور فرض علوم
کی اہمیت بتائی جس پرانہوں نےاپنی نیت
کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں ایک
شخصیت کے گھرون ڈے سیشن بنام ”A Night Journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ٹیچرز نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے
سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب
المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
ڈاکٹر اور مختلف مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اس
اجتماعِ پاک میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی خصوصی طور پر
شرکت کی اور شخصیات خواتین نے ملاقاتیں
کیں۔
مجلسِ شعبہ تعليم و رابطہ کے تحت سلائی اینڈ آرٹ
کلاس میں شخصيات اجتماع کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن، تھانے زون بھیونڈی کابينہ کوٹرگیٹ
ڈویژن میں مجلس شعبہ تعليم و رابطہ کے تحت سلائی اینڈ آرٹ کلاس میں شخصيات اجتماع
منعقد کیا گیا جس میں کابينہ و ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت 20 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے عبادت میں لذت کیسے
حاصل ہوں کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کا ذہن دیا ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس
شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بذریعہ زوم آئی ڈی مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں رکنِ شوری حاجی
اطہر نے بذریعہ زوم آئی ڈی شعبہ تعلیم کی
عالمی تا زون ذمہ داراور کئی ممالک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
رکنِ شوری نے تعلیمی اداروں میں کام کو بڑھانے
کے طریقے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے نکات پیش کئے نیز ادارے میں در پیش
مسائل کاحل بتاتے ہوئے ادارے کی ترقی
حوالے سے اہداف دئیے ۔
شعبہ تعلیم
کےزیر اہتمام پاکستان حیدرآباد ریجن کے نوابشاہ زون میں ملاقات کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن
کے نوابشاہ زون میں ملاقات کا سلسلہ ہوا شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن
اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بینظیر آباد لیڈی اسٹاف سے انکےآفس جاکر ان سے ملاقات کی۔ اور ان
پرانفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیزشعبہ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے انھیں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ کتاب فیضانِ رمضان پیش
کی جس پرڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نے اجتماع
میں شرکت کی نیت کا اظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں حیدرآباد
کابینہ کے علاقے آفندی ٹاؤن میں مختلف اسکولز (The
Arcadia school،E'Fragrance
school،Angles school،Al'Sufa
school ) میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا۔
شعبہ
تعلیم ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہن نے مختلف اسکولز میں نیکی کی دعوت پیش کی اور اسکول کی پرنسپلز
سے ملاقات کی اور اسکول میں One
night journey کورس کروانے کی ترغیب دلائی ٹیچرز کو مدنی چینل دیکھنے
اور اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی گئی
۔آخر میں ٹیچرز کے درمیان ماہنامہ فیضان
مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئی گئی۔
پاکستان حیدرآباد ریجن کے کابینہ جیکب آباد میں
لیڈی ڈاکٹرز سے ملاقات کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کےزیر اہتمام پاکستان حیدرآباد ریجن کے کابینہ
جیکب آباد میں لیڈی ڈاکٹر زسے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ہاسپیٹل میں جاکر لیڈی ڈاکٹر ز سے ملاقات کرکے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے سننے
کی دعوت پیش کی۔
لیڈی ڈاکٹرز نے مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وار رسالہ سننے کی نیتوں کا اظہار کیااور آخر میں لیڈی
ڈاکٹرز میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم و شعبہ رابطہ کے تحت کوئٹہ زون وحدت کالونی میں ماہانہ
مدنی مشورے کاانعقاد ہوا ۔ شعبہ
تعلیم کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے کابینہ سطح کی مشاورت کا مدنی مشورہ لیا جس میں
شعبوں کی کارکردگی سمجھائی نیز شخصیات سے بات چیت کرنے کے نکات سمجھائے جبکہ ڈاکٹرزاور ٹیچرز کو نیکی کی دعوت دینے سے
متعلق نکات دئیے۔