دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون کی ڈویژن پاکپتن اور فرید کوٹ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران، کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ کے مدنی پھول سمجھائےاور شعبہ کے دینی کام کرنے کا طریقہ کار بتایا نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا اور اجتماع پاک میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں  راولپنڈی میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اورپاکستان سطح کی نگران ،راو لپنڈی اسلام آباد زون نگران ، مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ’’شب معراج ‘‘کےموضوع پربیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے اہم مدنی پھول بیان کئےنیز اسلامی بہنوں کو ماہِ رمضان کورس میں شرکت کا ذہن دیتےہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ سے متعلق نکات بتائے اور بکنگ کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔

اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےراولپنڈی کی اسلامی بہنوں کےہمراہ ایک شخصیت اسلامی بہن کوان کےگھر جاکر نیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شریک ہونےکاذہن دیا جس پر انہوں نےاپنی اچھی نیت کااظہارکیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بن قاسم میں ون ڈے سیشن بنام”A night journey“ کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبۂ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شب معراج میں ہونے والے واقعات بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کی گلزار ہجری کابینہ میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا علاقہ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سال 2021ء کے اہداف طے کئے نیز ٹیچرز کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے،اداروں میں ماہنامہ فیضان مدینہ رکھوانے،فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ دلوانے اور شخصیات کو شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان لاڑکانہ کابینہ اور فورٹ ایریا اورکراچی ناظم آباد میں ون ڈے سیشن کاانعقادہواجس میں مبلغات اسلامی بہنوں نے طالبات کے درمیان واقعہ معراج کےبارےمیں بیان کیا۔

مبلغات اسلامی بہنوں نےطالبات واسکول ٹیچرز کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کیں اوراجتماعِ پاک میں شرکت کرنےاور مختلف شارٹ کورسزکرنےکاذہن دیا جس پرطالبات نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم  کےزیراہتمام گزشتہ دنوں حافظ زون پنڈی بھٹیاں جامعۃ المدینہ للبنات میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں ہیلتھ ورکرز ٹیچرزا سٹوڈنٹس سمیت تقریباً 110 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم زون نگران اسلامی بہن نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی پھول فراہم کئے نیز ڈونیشن اور شخصیات اجتماع کے بارے میں نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر کابینہ میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ٹیچرز مخیر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نےجنت کی نعمتوں کے موضوع پر بیان کیا اورشرکاکو دعوت ِاسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےہاتھوں ہاتھ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائی۔


شعبہ تعلیم کےتحت لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد

Wed, 17 Mar , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کا شعبہ تعلیم کےتحت  گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبہ کو بہتر بنانے کے اہم پوائنٹ بیان کئے مزید اسلامی بہنوں کوشعبہ کار کردگی جدول بتایا اور شخصیت اجتماع کا جدول سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے نواب شاہ ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تھیلیسیمیالیڈی ڈاکٹر،ٹیچرزپروفیشنل نعت خواں اور دیگر مخیر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےجنت کی قیمت موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کاذہن دیا نیز مدنی حلقے کا ذہن دینےپر ایک ڈاکٹر نے اپنے کلینک میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت پیش کی۔ اجتماع کے اختتام پرشرکامیں مختلف رسائل تقسیم کئےگئے۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں رنچھوڑلائن کے علاقہ شو مارکیٹ میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا جس میں اسکول انچارج گورنمنٹ اور پرائیوٹ ٹیچرز اور دیگر شخصیات سمیت 116 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی قیمت کے موضوع پر بیان کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیانیزاسلامی بہنوں کو راہِ خدا عزوجل میں خوش دلی سے خرچ کرنے کا ذہن دیتےہوئے ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی جس پر5 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروائی اور 26 گھریلو بکس بھی خریدے۔


اسلامی بہنوں  کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری کراچی یونیورسٹی کی لیڈی ایڈمن بلاک آفیسرز کے درمیان میں ماہانہ اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے علم دین کی فضیلت کے موضوع پر بیان کیا اور علم دین کی برکتیں بتائی جس پر لیڈی ایڈمن بلاک آفیسرز نے ہر ماہ اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی نیتیں کیں نیز مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اجتماع کے بعد لیڈی ایڈمن آفیسرز کو مکتبۃالمدینہ کی کچھ کتابیں اور رسائل تحفے میں دیئے ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت لانڈھی 5 کے ایک کلینک میں  محفل ِنعت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ سطح شعبہ تعلیم اسلامی بہن نے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان کرتےہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتائے اورپانچوں نمازیں وقت پر ادا کرنے کی نیتیں کروائیں جس پر شرکااورلیڈی ڈاکٹر نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔