دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن ہواجس میں شخصیات خواتین  اور شعبہ تعليم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں موجود اسلامی بہنوں میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری نے بذریعہ آڈیوں لنک تربيتی نکات بیان کئےاور شخصيات خواتین کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور تقویٰ اختیار کرنے کا ذہن دیا۔اس کے بعد پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتےہوئے لاک ڈاؤن میں شعبہ FGRF کی کاوشوں سےآگاہ کرتے ہوئے غریب مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوںنے نیک جذبات کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبےکے تحت ہونے والےکورسز سےمتعلق مدنی پھول بتائے اور دارالمدینہ کا وزٹ بھی کیانیز دارالمدینہ ٹیچرز کومختلف دینی کاموں کےحوالے سے تربیتی نکات بتائےجبکہ شعبہ تعلیم کےتحت ہونےوالے تربیتی سیشن میں حصہ لینے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 بلدیہ کابینہ میں لنک کے ذریعے تربیتی سیشن  کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی سطح اور پاکستان سطح کی 4 4 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم کے کام کو آگے بڑھانے، اپنا احتساب کرنے ، امیرِ اہل سنّت کے ملنساری کے اندازاور ہر ایک سے دل جوئی کرنے کے انداز کے متعلق اہم مدنی پھول دیئےگئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’نیکی کی دعوت کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کے شعبہ جات میں ترقی کے حوالےسے مدنی پھول پیش کئے نیز خصوصی اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ترغیب بھی دلائی جبکہ سالانہ کارکردگیوں میں بہتری آنےپرحوصلہ افزائی کرتےہوئے تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون اطراف حافظ والا کابینہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو اجس میں شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے ا سکول ٹیچر پر انفرادی کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں اپنااور اپنی بیٹی کاایڈمیشن کروایا اور اپنے ساتھ مزید اسلامی بہنوں کو بھی لانے کی نیت کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کراچی ریجن نگران و زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ تعلیم کی ریجن و زون سطح پر تقرر ی مکمل کرنے کاذہن دیا نیز شعبے کے تحت ہونے والے ٹریننگ سیشن کی تیاری مقام اور تشہیر کے حوالے سے مدنی پھول دیئےجبکہ شعبہ تعلیم کےتحت منعقد ہونے والے اجتماعات کےحوالےسےنکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ریجن تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کی ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مشورہ لینے کی اہمیت اور فوائد بتائے نیز کارکردگی بروقت دینے کاذہن دیا اور دعوت ِاسلامی کےدینی کاموں کے اہداف دیتے ہوئے شعبےکےدینی کاموں کو بڑھانے اورشعبے میں مضبوطی لانے کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ریجن کےمختلف تعلیمی اداروں اور مقامات میں انوائرمنٹ ڈے کاسلسلہ ہواجن میں کراچی ریجن کے کم و بیش 15 کیمپس میں یہ سیشن ہوا ۔

ان سلسلوں میں طالبات کودینی ایکٹیوٹیز کروائی گئی اور احادیث مبارکہ بھی یاد کروائی گئی نیز ملک کو آلودگی سے بچانے اور ماحول کو صاف رکھنے کاذہن دیا گیا جبکہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کا تعارف بھی کروایا گیا نیز سیشن کےاختتام پر انہیں سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے۔


کراچی ریجن میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ

Sat, 12 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم و ماتحت شعبہ جات زون مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے نئے آنے والے سیشن اور تربیت کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائیں اور مزید دینی کاموں میں اضافہ کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں قائم ایک نجی اسکول میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں اسکول ٹیچرز اورلیڈی پرنسپل نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور ساتھ ہی دینی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور ٹیچرز کے درمیان دینی حلقہ رکھنے کی نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں قائم دارالمدینہ میں ایک نجی اسکول کی انچارج اور ٹیچرز کو کا وزٹ کروایا گیا۔

انہیں دارالمدینہ کا اسکولنگ سسٹم ،اسٹاف اور سلیبس دیکھایا گیا جسے دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئیں ۔وزٹ کے بعد انہوں نے جلد از جلد اپنے ادارے میں دینی تعلیم کو عام کرنےکی نیت کا اظہار کیا اور دارالمدینہ کی طرف سےانہیں ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفہ میں پیش کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی 3 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ڈویژن مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی اور ادارے میں بہتری کے نکات بتائے نیز دعوتِ اسلامی سے منسلک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں فَعَّال کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئےنیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔