دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سُرجانی کابینہ جامعۃ المدینہ فیضان رضا گرلز کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والےدینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور جس جگہ تقرر ی نہیں اسے مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ اس کےعلاوہ ذمہ داران کی کوششوں پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور مزیددینی کام میں بہتری لانے کےمتعلق اہداف دیئے جس پر سب ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ گلشنِ ضیاء میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والےدینی کاموں پر اسلامی بہنوں کو بریفنگ دی ۔مزید تقرری کے حوالے سے کلام ہوااورانہیں اہداف دیئے۔اس کےعلاوہ دینی کاموں میں بہتری لانےکےمتعلق مدنی پھول دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔


  دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2 میں گزشتہ دنوں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ون ڈے سیشن رکھوانےکاہدف دیا نیز شیطان کے وار سے بچنے کا وظیفہ بھی بتایااور مسجد بیت بنانے کا ذہن دیا ۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو ہفتہ واررسالہ پڑھنے ، سننے کا ذہن دیکر ہاتھوں ہاتھ دینی کاموں کی انٹری کرنےکی ترغیب دلائی ۔ مزید کارکردگی جدول میں اضافےپر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 7اگست 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن بہارکالونی میں  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کو کرنےکےحوالےسے مدنى پھول دیئےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔

آخر میں اسکول ٹیچرز کےپاس جاکر ان سےملکران کو نیکی کی دعوت دیِ اور انہیں دعوت اسلامی کےتحت ہونےوالےآن لائن کورس کرنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے خود کورس کرنے اور دوسری ٹیچرز کو کورس کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت 7 اگست 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کے علاقے واٹرپمپ میں قائم ادارہ ’’المعہد المشکات‘‘میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ’’نیکیوں کا جذبہ کیسے بڑھائیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں پر استقامت پانےکےلئے رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 3 اگست2021 ءکو حیدرآباد  کابینہ کی ڈویژن پریٹ آباد میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے (Tutor) ٹیوشن سینٹر پڑھانےوالی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیااوراپنے ٹیوشن سینٹر میں دینی حلقہ رکھوانےکی ترغیب دلائی ۔ ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاتےہوئے ٹیوشن سینٹر میں ہفتہ وار رسالہ سے ہرہفتے درس دینے کی دعوت دی جس پر ٹیوشن ٹیچرز نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور ہفتہ وار رسالے کے ذریعے درس کرنے کی نیت کی ۔آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفتاً پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت 31 جولائی2021ء بروز ہفتہ فیصل آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی جدول کے حوالے سے اسلامی بہنو ں کو نکات بتائے نیز کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا۔ اس کےعلاوہ دینی کاموں میں بہتری لانے کےمتعلق مدنی پھول دیئے اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن نیول کالونی میں عید میٹ-اَپ رکھا گیاجس میں 3 ٹیچرز اور 1 لیڈی ڈاکٹر سمیت تقریبا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو والدین کی اطاعت کرنےکاذہن دیتےہوئے313 بار درود شریف اور روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئےگئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں چند ٹیچرز، لیڈی پروفیسر اور لیڈی میڈیکل اسٹاف میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا ۔ ذمہ داراسلامی بہن نےانہیں اپنے اداروں میں دینی حلقہ لگانے کا ذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی ۔

ایک پروفیسر اسلامی بہن نے اپنے آپ کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے لئے پیش کیا نیز انہیں بطور ادارہ ذمہ دار اپنے کالج میں دینی کام کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی جبکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو آن لائن مدرسے میں ایڈمیشن بھی دلوایا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں خان پورزون ظاہر پیرکابینہ اور خان پور کابینہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ڈویژن تا ذیلی حلقہ تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کرنےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اورقربانی کی کھالیں جمع کر نے نیز نیک اعمال ا پلیکیشن شخصیات اسلامی بہنوں کو ڈاؤن لوڈ کروانے کی ترغیب دلائی۔ ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے اہداف دیئےاور اس حوالےسےتربیت بھی کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی کے ایک  ٹیوشن سینٹر میں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نیکیوں کی حرص‘‘ کےموضوع پر بیان کرتےہوئے ہر جائز کام سے پہلے اچھی نیتیں کرنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےمدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب دلائی نیزانہیں ہر ماہ ٹیوشن سینٹرمیں دینی حلقہ رکھوانے کی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ رکھا گیا جس میں شعبہ تعلیم کی ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی اپڈیٹ کارکردگی سمجھائی ا ور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےسوالات کےجوابات دیئے نیز دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے اورمتعلقین اسلامی بہنوں کی قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کا ذہن بھی دیا ۔