دعوت اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی ایسٹ زون  2، دھابےجی کے علاقہ بلال نگر نزد انڈس جوٹ ملز ایریا، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، ماڈل کالونی کےایک پرائیویٹ اسکول اقراء پیر اماؤنٹ گرامر اسکول، گلزار ہجری کابینہ میں دو مقامات پر یومِ دعوت اسلامی کےسلسلے میں ’’شکریہ عطار‘‘سیشنز منعقد ہوئےجن میں ٹیچرز، اسٹوڈنز، سنی جامعہ کی طالبات، شخصیات و عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرےبیانات کئےاور سیشنز میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعوت اسلامی کےحوالےسے کی جانےوالی جدوجہد کےبارے میں بتایا نیزانہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارےمیں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی ۔