22 شوال المکرم, 1446 ہجری
حیدرآباد زون ڈویژن
بدین میں یومِ دعوتِ اسلامی کےموقع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد
Wed, 15 Sep , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات زیراہتمام حیدرآباد زون بدین کابینہ کی ڈویژن بدین
میں ایک شخصیت خاتون کے گھر یوم
دعوت اسلامی کےموقع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت شخصیات،بیوٹیشنز اور ٹیچرز نے
شرکت کی۔
کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے’’امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور ان کی دینی خدمات ‘‘ کےمو ضوع
پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا نیز اجتماع پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت اور مال کے ذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔