دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں (ساہیوال کابینہ کی مارکیٹنگ میسٹرو اکیڈمی ٭ گوجرہ روڈ میں قائم ٹیوشن سینٹر٭ ڈرگ کالونی کے دو اسکولز، فیضان اکیڈمی اور ایک گورنمنٹ اسکول ٭ گلزار ہجری ڈویژن ابوالحسن میں قائم ٹیوشن اکیڈمی ) میں یومِ ختمِ نبوت کےموقع پردینی حلقوں کاانعقاد ہواجن میں طالبات و ٹیچرز سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کےموضوع پر بیانات کئے ۔ بچوں اورٹیچرز کو اس عقیدےکے بارے میں معلومات دی نیز انہیں مزید علم ِدین حاصل کرنے اور عشقِ رسولﷺ سے لبریز انداز اپنانےکےلئےمدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا۔