سعودآباد میں قائم  سٹی گرامر اسکول میں شعبہ تعلیم کے تحت تربیتی سیشن کاانعقاد

Wed, 29 Sep , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ کی ڈویژن  سعودآباد میں قائم سٹی گرامر اسکول میں شعبہ تعلیم کے تحت تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں اسکول ٹیچرز و طالبات نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے’’ فرض علوم‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور ماہنامہ فیضان مدینہ اور دعوت اسلامی کے بارے میں بریفنگ دی نیز اس سیشن میں رسائل بھی تقسیم کئے۔ اسکول کےعملے نے دعوت اسلامی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی نیت کی اور فرض علوم سیکھ کر اپنے ادارے میں بھی سکھانے کی نیت کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  نواب شاہ زون میں قائم الصبا پبلک اسکول مریم روڈ میں 1گھنٹہ 12 منٹ کے اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کا آغاز کیا گیاجس میں 20 طالبات سمیت اسکول کی ٹیچرز نے بھی ایڈمیشن لیا ۔اسکول کی انتظامیہ نے مدرسہ کی آباد کاری کےلئے بھر پور دعوت عام کرنےاورتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی نیز اسکول میں دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالی محفل نعت رکھنے کی نیت بھی پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت اگست 2021 ء  میں فیصل آباد ریجن میں ہونےوالے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے :

مختلف اداروں میں دیئےگئے درس کی تعداد : 20

دینی ماحول سےمنسلک ہونےوالی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد :164

تقسیم ہونے والی کُتب کی تعداد:22

تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد: 75

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1

ماہنامہ فیضان مدینہ کی ہونے والی بکنگ کی تعداد:7 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام کراچی بن قاسم کابینہ میں قائم سندھ گورنمنٹ اسکول میں Mentality vs Reality سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں نویں جماعت کی کم و بیش 75 طالبات، 5 ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارے میں معلومات دیتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر طالبات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت پیش کی۔ ساتھ ہی روزانہ 313 بار دُرود شریف پڑھنے اور 1 گھنٹہ 12 منٹ مدنی چینل دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت اگست 2021 ء میں فیصل آباد ریجن میں ہونےوالے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے :

مختلف اداروں میں دیئےگئے درس کی تعداد : 20

دینی ماحول سےمنسلک ہونےوالی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد :164

ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شخصیات کی تعداد :1

تقسیم ہونے والی کُتب کی تعداد:22

تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد:75

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1

ماہنامہ فیضان مدینہ کی ہونے والی بکنگ کی تعداد:7


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت حیدرآباد ، ملتان اور کراچی ریجنز میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشوروں کا انعقادکیاگیاجن میں ریجن تا زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر توجہ دلائی نیزذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنےکےحوالےسے مدنی پھول بھی سمجھائےاور آئندہ کےلئے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جلالپور بھٹیاں کے جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں سیشن  Mentality vs Realityکا سلسلہ ہواجس میں معلمہ سمیت 23 طالبات نے شرکت کی۔

سیشن میں بدشگونی کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور ساتھ ساتھ ذہن میں پیدا ہونے والی بدشگونیاں دور کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جلالپور بھٹیاں کے جامعہ فاطمۃالزہرا للبنات میں سیشن  Mentality vs Realityکا سلسلہ ہواجس میں معلمہ سمیت 17 طالبات نے شرکت کی۔

سیشن میں بدشگونی کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور ساتھ ساتھ ذہن میں پیدا ہونے والی بدشگونیاں دور کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر کوشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے سیشنز کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد کابینہ کی ڈویژن قاسم آباد میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہو ا۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت دی جس میں بحریہ فاؤنڈیشن اسکول ،آغا تاج اسکول کی ٹیچرز اور ایک ریٹائرڈ پروفیسر خاتون سے ملاقات کرکے ان کو نیکی کی دعوت دی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت پیش کی اور ان کو گھروں اور اسکول میں دینی حلقے رکھوانے کا ذہن بھی دیا ۔ انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔

اسی طرح حیدرآباد کابینہ کے علاقے پریٹ آباد اور لطیف آباد کابینہ کے علاقے بسم اللہ سٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جن میں زون ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات جن میں پروفیسر،گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکول ٹیچرز اور یونیورسٹی کی اسٹوڈینٹ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

مدنی چینل دیکھنےاور آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا نیزپروفیسر اسلامی بہن نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت کےبارے میں اچھے تأثرات کا اظہار کیا۔اس کےعلاوہ انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح تک کی 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور تعلیمی اداروں میں دینی کام کا طریقہ کار سمجھایا نیز3 علاقوں میں ادارہ ذمہ داراسلامی بہنو ں کی تقرری کی۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنو ں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پُر کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت14 ستمبر2021 ء  بروز منگل کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں آٹھ دینی کام کورس ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےدینی کام کرنےکےحوالےسے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نکات بتائےاور سنتِ رسول ﷺ پر عمل کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور پابندی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔