دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات تحت  حیدرآباد زون کی ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹیچر زو طالبات نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صفر میں نحوست نہیں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا نیزاس ماہ میں رائج بدشگونی اور وہم کو ہائی لائٹ کرتےہوئےان سےبچنےکاذہن دیا ۔ دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور آن لائن کورس میں ایڈمیشن لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔ اس دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسيم کئے گئے۔

٭شعبہ تعلیم کے تحت نواب شاہ زون میں مدنی مشورہ

شعبہ تعلیم للبنات کی تحت نواب شاہ زون میں ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں زون ،کابینہ،ڈویژن اور علاقائی سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونےوالےدینی کاموں کو کرنےکےحوالےسےمدنی پھول دیئے اور اس شعبے پر تقرریاں مکمل کر نے کا ذہن دیا ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے دینی کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔