دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام کراچی بن قاسم کابینہ میں قائم سندھ گورنمنٹ اسکول میں Mentality vs Reality سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں نویں جماعت کی کم و بیش 75 طالبات، 5 ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارے میں معلومات دیتےہوئے انہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر طالبات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت پیش کی۔ ساتھ ہی روزانہ 313 بار دُرود شریف پڑھنے اور 1 گھنٹہ 12 منٹ مدنی چینل دیکھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔