اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پچھلےدنوں ٹوبہ زون کابینہ کمالیہ اطراف کی ڈویژن ماموں کانجن بلھے شاہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں زون تا ڈویژن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کے بارے میں نکات سمجھائے اور تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسےانہیں اہداف دیئےنیزاسلامی بہنوں کو اداروں میں جا کر کیسے دینی کام کیا جائے اس حوالےسے تربیتی مدنی پھول بتائے۔اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےاوراجتماع پاک کی تعداد بڑھانےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔