کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ اورلیاری میں دینی کام کورسز کاانعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت کراچی
زون ساؤتھ 2 ماڑی پور کابینہ میں دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں زون
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے شعبہ رابطہ
کا تعارف پیش کیا اور اسلامی بہنوں کو شخصیات سے رابطے ،اداروں میں ماہانہ درس دینےکےطریقےکار
پر نکات بتائے اورانہیں دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ۔
٭کراچی
ساؤتھ زون2 لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں دینی کام کورس کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 2 لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین میں
دینی کام کورس ہواجس میں تلاوت و نعت اور درس دینےکےحوالےسےرہنمائی کی گئی۔اس کے علاوہ
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل مت
دینےو کفن پہنانےکا عملی طریقہ بتایاگیا اوراس کے مدنی پھول بھی سمجھائے گئے۔