دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ کے علاقے مکلی ہاشم آباد سوسائٹی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز،لیڈی ہیلتھ ورکر اور شخصیات خواتین سمیت 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، ون ڈے کورس میں شرکت کرنے، اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو جمع کروانے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔