کراچی ساؤتھ سینٹرل زون 1 گلشن کابینہ میں شخصیات
خواتین سے ملاقات کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ
سینٹرل زون 1 گلشن کابینہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جن میں ایک کالج کی طالبہ، ایک یونیورسٹی
کی طالبہ اور ایک مدرسہ سے ملاقات کی گئیں۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رمضان میں ہونے والے کوئز پروگرام
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت
گزشتہ دنوں ملتان ریجن کہروڑ پکا میں مدنی
مشورے کاانعقادہواجس میں ملتان ریجن کہروڑ پکا شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماع اور تقریاں مکمل کرنے کےاہداف بھی دیئے
جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
لیاقت پور ظاہر پیر کابینہ میں ایک اسکول ٹیچر کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کےتحت
گزشتہ دنوں لیاقت پور ظاہر پیر کابینہ میں
ایک اسکول ٹیچر کے گھر شخصیات اجتماع کاانعقادہواجس میں شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ
دار اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیااور دینی کاموں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی نیز رمضان میں فیضانِ
تلاوت قرآن کورس میں شرکت کرنے کاذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن بورے والا میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں
26 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کام کرنے اور تقرریوں مکمل کرنےکاذہن دیا اور
اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماعات کے اہداف دیئے جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام دارالمدینہ الہلال کیمپس میں تربیتی اجتماع
کا انعقاد ہواجس میں 25 ٹیچرز اور ایک پرنسپل اور دیگرذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے آمدِ رمضان کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور مزید دو کو پڑھانے ، ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا نیز شعبہ
تعلیم کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ
میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس
میں زون مشاورت ، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن
نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی بہتر بنانے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں ساہیوال زون کی میاں چنوں کابینہ کی محسن وال میں
الخیر اسکول اینڈ کالج میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اور ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے الخیر اسکول اینڈ کالج کی لیڈی پرنسپل اور وہاں موجود ٹیچرز کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور
ہفتہ وار رسالہ کالج میں پڑھانے کی ترغیب دلائی نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
فیصل آباد ریجن ساہیوال زون میں ون ڈے سیشن بنام” فیضانِ شبِ
براءت کورس“ کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ساہیوال زون میں ون ڈے سیشن بنام” فیضانِ شبِ
براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 طالبات نے شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اوراس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبان المعظم کی فضیلت، شب براءت کی اہمیت اور
شعبان المعظم میں رمضان کی تیاری کیسے کی جائے، اس کے متعلق نکات دئیے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کےزیراہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون بدین کابینہ کے
گرلز ھائی اسکول میں تربیتی اجتماع کاانعقادہواجس میں
اسکول ٹیچرز پرنسپل اورطالبات نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکااسلامی بہنوں کو
وضو کے مسائل سکھائے نیز انہیں دعوت ِاسلامی
کی ایپلیکیشن پِرے ٹائم کا تعارف کروایا اور ان کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر طالبات اور ٹیچرز نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کی۔
بن قاسم زون
ٹھٹھہ کابینہ کے علاقے مکلی ہاشم آباد سوسائٹی
میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام بن قاسم زون ٹھٹھہ کابینہ کے
علاقے مکلی ہاشم آباد سوسائٹی میں شخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز،لیڈی
ہیلتھ ورکر اور شخصیات خواتین سمیت 27 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، ون ڈے کورس
میں شرکت کرنے، اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی
کو جمع کروانے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
گلشنِ رضا بورے والا اور سٹلائٹ ٹاؤن بورے والا
داتا فلور مِل شخصیت کے گھر محفل نعت
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ رضا بورے
والا اور سیٹلائٹ ٹاؤن بورے والا داتا فلور مِل کے آنر کی والدہ کے رسمِ چہلم کے
سلسلے میں محفلِ نعت منعقدہوئی جس میں شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نبی
پاکﷺ کی امت سے محبت کےموضوع پر بیان
کیا اور زکوة و صدقات کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے وقت پر زکوة دینے کاذہن دیا جبکہ
ماہِ شعبان میں کثرت سے درود پڑھنے کے ساتھ ماہِ شعبان کےروزہ رکھنے
اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس
پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں زون ساؤتھ 1 اور 2 میں آن لائن مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا کابینہ شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو اسکولوں کی ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ
کرنے،اداروں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ رکھوانے،فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ
دلوانے اور شخصیات کو شارٹ کورسز کروانے
کےاہداف دیئے ۔مزید کارکردگی کو بہتر
بنانے کےحوالےسےنکات فراہم کئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔