دعوتِ اسلامی  کے شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی لیاقت آباد کے ایک نجی اسکول میں ون ڈے سیشنA night of journey کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی پرنسپل اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

شعبۂ تعلیم کی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے شب معراج کے سفر کے بارے میں بتایا اور رجب المرجب کے فضائل بیان کئے نیز سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کورس کرنے کا ذہن دیااور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔