دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد کابینہ کے علاقے فورٹ ایریا میں شعبہ ٔتعلیم کابینہ اور
علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے زندگی کے
مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات میں نیکی کی دعوت دی جن میں”خدیجہ گورنمنٹ گرلز
اسکول“ ، ”The Smart school“کی
ٹیچر اور ”سنجوک میرج بیورو“کی اونر سے
ملاقات کی ۔
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی گئی
۔ شخصیات نے اجتماع میں شرکت کی نیت کا اظہار کیا ۔ ملاقات کے اختتام پر شخصیات کو
ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں دیئے گئے۔
فیصل
آباد ڈویژن رچنا ٹاؤن کی شعبہ تعلیم ذمہ
دار کی سٹی اسٹار پبلک ہائی اسکول کی
پرنسپل سے ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کابینہ کے ڈویژن رچنا ٹاؤن میں شعبہ
تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے سٹی اسٹار پبلک ہائی اسکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، اسکول میں ٹیچرز کے درمیان مدنی
حلقہ لگانے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت ِاسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن ، زون ساہیوال، ساہیوال کابینہ کی ڈویژن چیچہ وطنی کے مختلف
علاقوں میں چار مقامات پر شعبہ ٔتعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درس اجتماع کیا جس میں کم و بیش
33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
درس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے،
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ڈونیشن بکس رکھوانے کا ذہن دیا نیز ان مقامات میں سے 1 مقام پر ڈونیشن بکس رکھوانے
کا سلسلہ ہوا مزید اسلامی بہنوں نے عطیات بکس
رکھوانے کی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس ” شعبہ تعلیم“ کے زیر
اہتمام 5 جنوری بروز منگل کورنگی ساڑھے 3
میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی سطح شعبہ تعلیم اسلامی
بہن نے بیان کیا۔ بیان میں حضور غوث پاک اور مختلف بزرگان دین کی عبادت وریاضت کے
متعلق واقعات بتائے۔
تجوید کے
ساتھ قرآن پڑھنے اور پانچوں نمازیں وقت پر ادا کرنے کی نیتیں کروائیں گئیں۔
شرکاء اور اہل خانہ نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔ ہر ماہ ان کے گھر شخصیات اجتماع ہوگا اس کا بھی اعلان کیا گیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی 3 میں شعبۂ تعلیم کابینہ
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس ڈویژن
مشاورتوں نے شرکت کی۔
شعبۂ تعلیم
کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی کارکردگی سمجھائی۔ مسائل
سن کر حل کرنے کی کوشش کی گئی۔مزید ادارے دعوت اسلامی سے منسک کرنے کی نیتیں کروائیں
گئیں اور شرکاکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف
بھی دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس ”شعبہ تعلیم “ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک شخصیت کے گھر
منعقد محفل نعت میں شرکت کی۔
پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مقصد حیات پر بیان کیا
۔نیزشرکاء کاہفتہ واراجتماع میں شرکت اورفیضان آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینےکاذہن
بنایاگیا۔ اسلامی بہنوں نےاس حوالےسےاچھی نیتیں بھی کیں آخرمیں مدنی رسائل بھی تقسیم
کیےگئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیرِ
اہتمام لطیف آباد نمبر 9 میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اسٹڈی زون اسکول(Study Zone School) کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف
پیش کیا نیز انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور اسکول میں درس رکھوانے کی ترغیب دلائی جس پر پرنسپل نے اسکول میں ماہانہ درس منعقد کروانےکی نیت کی ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس ” شعبۂ تعلیم“ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان فیصل آباد ریجن، پاکپتن زون میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ دار نے تمام کابینہ ذمہ داران کو مدنی
پھول پیش کئے اور نئے کارکردگی فام سمجھائے مزید کابینہ ذمہ داران کو جو اہداف پیش کیے گئے انھوں نے مکمل کرنے کی نیتیں پیش کی ۔
ساہیوال
زون میں شعبۂ تعلیم کے تحت شارٹ کورس ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کی مجلس ” شعبۂ تعلیم“ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان فیصل آباد ریجن، ساہیوال کابینہ میں پانچ مقامات پر تین دن کا شارٹ کورس ” بیٹی کا
کردار“ کروایا گیا جس میں 179 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو بیٹی کی عظمت اور اس کی پیدائش پر حاصل ہونے والی برکات سے
آگاہ کیا۔ نیز احادیث میں موجود فضائل بھی بیان کئے گئے۔اسلامی بہنوں نے کورس کے
اختتام پر اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور مزید کورسز کرنے کی نیت بھی پیش کی ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کے ایک ٹیوشن سینٹر میں
کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز
کا عملی طریقہ سکھایا جس
میں کم و بیش 25 طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نماز پابندی سے ادا کرنے
اور شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں مزید نماز کا طریقہ سیکھ کر کہا کہ بہت سی ایسی
باتيں سیکھیں جنکا علم نہ تھا دوبارہ مسائل سیکھنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔
حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں شعبۂ تعلیم سے
وابستہ شخصیات میں نیکی کی دعوت
سکھر زون جیکب آباد کابینہ میں ایک نرس اسلامی
بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سکھر زون جیکب آباد کابینہ میں ایک نرس اسلامی
بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، بیوٹیشن ، نرس اوراسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی سے متاثر ہوکر ایک نرس نے اپنی تنخواہ میں سے 50% مدرسے میں جمع کروانے کی نیت کی۔