دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن ، زون ساہیوال، ساہیوال کابینہ کی ڈویژن چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں چار مقامات پر شعبہ ٔتعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے درس اجتماع کیا جس میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

درس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور ڈونیشن بکس رکھوانے کا ذہن دیا نیز ان مقامات میں سے 1 مقام پر ڈونیشن بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا مزید اسلامی بہنوں نے عطیات بکس رکھوانے کی نیتیں پیش کیں۔