9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس ” شعبہ تعلیم“ کے زیر
اہتمام 5 جنوری بروز منگل کورنگی ساڑھے 3
میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی سطح شعبہ تعلیم اسلامی
بہن نے بیان کیا۔ بیان میں حضور غوث پاک اور مختلف بزرگان دین کی عبادت وریاضت کے
متعلق واقعات بتائے۔
تجوید کے
ساتھ قرآن پڑھنے اور پانچوں نمازیں وقت پر ادا کرنے کی نیتیں کروائیں گئیں۔
شرکاء اور اہل خانہ نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔ ہر ماہ ان کے گھر شخصیات اجتماع ہوگا اس کا بھی اعلان کیا گیا۔