15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام22 دسمبر2020ء
کو پاکستان کے چھ ریجن(کراچی ،حیدرآباد، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور فیصل آباد) کی شعبہ تعلیم ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور پاکستان میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس، ایلوپیتھک ڈاکٹر اور ہومیوپیتھک
ڈاکٹرز کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس
شعبے میں پیش آنے والے مسائل بیان کئے اور ان کے حل کے لئے اہم امور پر مشاورت کی۔