اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام کراچی گلشن حدید میں ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پرائیویٹ کلینک اور گورنمنٹ اسپتال کی لیڈی  ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام جھنگ شورکوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن کا چنیوٹ کابینہ شعبہ تعلیم کی اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ شورکوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کورنگی ساڑھے تین میں 4 مختلف اسکول پرنسپل اسلامی بہنوں سے ملاقات کی گئی جس میں شخصیات اجتماع کی دعوت دی گئی اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ پرنسپل اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گنج بخش علاقہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے دی بیکن ہوم اسکول کی میڈم سے ملاقات کی اور انکو مدنی تحفہ پیش کیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں علاقہ چونگ کی مشہور اکیڈمی(دی نالج اکیڈمی) میں اجتماع میلاد ہوا جس میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔آخر میں مدنی رسائل اور شعبہ ٔتعلیم کا مختصر تعارُف پیش کیا گیا نیز ادارے کی طرف سے ماہانہ ایک گھنٹہ درس و بیان کی اجازت بھی دی گئی ۔

اسلامی بہنوں  کی مجلس شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ کے اقراء ہاسپٹل میں نیکی کی دعوت دی گئی جس میں حیدرآباد کابینہ کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اقراء ہاسپٹل میں موجود ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہاسپٹل میں درس اجتماع رکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی پیش کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام وہاڑی زون بورے والا کابینہ میں قائم الائڈ اسکول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور  اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”درود پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دورودِ پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم  کے زیرِ اہتمام کراچی جناح اسپتال کے برن سینٹر کی ہیڈ لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنڈی بھٹیاں کے گاؤں (مارتھ) کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیچرز کو تحفے میں کتاب پیش کی نیز درس شروع کروانے کی نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں علاقائی دورہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم کابينہ تا ذیلی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورے میں اسکول انچارج سے ملاقات ہوئی جنہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا ۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس موقع پر اسکول ٹیچر زو ٹیوشن ٹیچرز نے بھی اجتماع میں آنے کی نیت پیش کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کابينہ نگران اسلامی بہن نے کابينہ مشاورتوں اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ کیا۔

جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی نیز کابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بہتری کی طرف لانے کے اہم نکات دئیے۔کردار کی درستگی کے حوالے سے بھی ذہن بنایا ۔آخر میں ذمہ داران سے ٹیلی تھون کے اہداف بھی لئے اور نیتیں بھی کروائیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں FG school of Armyمیں پرنسپل سےشعبہ تعلیم کی ذمہ دارہ نے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور میلاد پیکٹ پیش کیے۔