اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن میں اجتماع میلاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور اسپتال کے اسٹاف اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دارہ نے سیرت مصطفیﷺ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میلاد مصطفےٰ کی برکتیں بتائی گئیں نیز دکھی انسانیت کی خدمت کے فضائل و فوائد سیرت طیبہ کی روشنی میں بیان کئے گئے۔ آخر میں اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں میں رسائل پیش کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں رضا پبلک سکول میں اجتماع ذکر و نعت ہوا جس میں ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیاآخر میں مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے جس پر انھوں نے عمل کرنے کی نیت پیش کی نیز اسکول میں ہفتہ وار درس شروع کرنے کی نیت بھی پیش کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز نومبر 2020 کےٹیلی تھون کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کر نے کی تر غیب دلائی نیز اہداف بھی دئیے ۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس   شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ نومبر 2020 کےٹیلی تھون کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کر نے کی تر غیب دلائی نیز اہداف بھی دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام کراچی بن قاسم گلشن حدید میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا  جس میں میڈیکل اسٹوڈنٹ اور لیڈی ڈاکٹرز سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے” میلاد مصطفیٰﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں   فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون، کھڑیانوالہ کابینہ کی کھڑیانوالہ ڈویژن شعبہ تعلیم رکنِ زون اور مبلغۂ دعوت اسلامی کی فیکٹری انٹر لوپ کی آفس مینیجر کے گھر محفل نعت میں شرکت ہوئی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے نبی پاک ﷺ کے معجزات کے موضوع پر بیان کیا۔ رکن زون اسلامی بہن نے صدقے کے فضائل بیان کئے اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے 15 نومبر کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں مدنی عطیات دینے کی نیتوں کا اظہار فرمایا اس محفلِ نعت میں ایک پرائیوٹ سکول کی پرنسپل ، ایک پارلر کی آنر اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد کابینہ سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن سطح ذمہ دار کی آمین ٹاون کے علاقہ میں ’’ آفاق اسکول سسٹم‘‘ (Afaq school system )میں اجتماع ذکر و نعت منعقد ہواجس میں اسکول کےپرنسپل، ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیانیز ٹیلی تھون کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی۔

اسکول کی پرنسپل نے ٹیلی تھون کے حوالے سے ہاتھوں ہاتھ عطیات پیش کئے اور مزید تعاون کی بھر پور نیت کی۔ اسکول پرنسپل اور ٹیچرز نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ مزید اسکول پرنسپل نے اپنے اسکول میں ماہانہ درس واجتماع شروع کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ گنج بخش میں شعبہ ٔتعلیم کی ریجن، کابینہ اور علاقہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تربیت کے مدنی پھول دئیے نیز مشاورت کی تکمیل کے اہداف دئیے اور ٹیلیتھون کے لئے بھی اہداف طے کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پنجاب کی سب سے بڑی میڈیکل یونیورسٹی کینگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جشن ولادت کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ایک بڑی تعداد میں پیرا میڈیکل کی طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے طالبات نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ زون ذمہ دارہ اور کابینہ نگران نے DHQ اسپتال، گورنمنٹ میٹرنٹی اسپتال اور مختلف پرائیوٹ کالجز(الیٹ سائنس کالج، بی سپرئیر کالج اور سعید اسلامک کالج) کا دورہ کیاجس میں مختلف خواتین عہدیداران سے ملاقات کی ، نیکی کی دعوت دی اور دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں سب کو تحفے میں رسائل پیش کئے ۔

 اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ایک لیڈی ڈاکٹر کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹور کیپر، گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ، لیب ڈاکٹر، سلائی سینٹر کی اونر اور دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ” آخری نبیﷺ کے کمالات اور جسم اطہر کی خصوصیات “ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پاکپتن زون عارف والا کابینہ میں ایک شخصیت کے گھر  اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ کالج کی ایک ٹیچر اور M.Aکی اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ ذکرونعت میں شریک اسلامی بہنوں کو15 نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔