شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن کا فیصل آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل
آباد ریجن کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں پاک سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ نومبر 2020 کےٹیلی تھون کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کر نے کی تر غیب دلائی نیز اہداف بھی دلائی گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
کراچی بن قاسم گلشن حدید میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹوڈنٹ اور لیڈی ڈاکٹرز سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے”
میلاد مصطفیٰﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل
آباد ریجن، جڑانوالہ زون، کھڑیانوالہ کابینہ کی کھڑیانوالہ ڈویژن شعبہ تعلیم رکنِ
زون اور مبلغۂ دعوت اسلامی کی فیکٹری انٹر لوپ کی آفس مینیجر کے گھر محفل نعت میں
شرکت ہوئی۔
مبلغہ ٔدعوتِ
اسلامی نے نبی پاک ﷺ کے معجزات کے موضوع پر بیان کیا۔ رکن زون اسلامی بہن نے صدقے
کے فضائل بیان کئے اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں نے 15 نومبر کو ہونے
والی ٹیلی تھون مہم میں مدنی عطیات دینے کی نیتوں کا اظہار فرمایا اس محفلِ نعت میں ایک پرائیوٹ سکول کی پرنسپل ، ایک
پارلر کی آنر اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد
کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار کا آمین ٹاؤن علاقے میں آفاق اسکول سسٹم میں اجتماع ذکر و نعت میں شرکت
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی
فیصل آباد کابینہ سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن سطح ذمہ دار کی آمین ٹاون کے علاقہ میں ’’ آفاق اسکول
سسٹم‘‘ (Afaq school system )میں اجتماع ذکر و نعت منعقد ہواجس میں اسکول کےپرنسپل، ٹیچرز اور طالبات نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیانیز ٹیلی
تھون کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی۔
جامعۃ
المدینہ گنج بخش میں شعبہ ٔتعلیم کی ریجن، کابینہ اور علاقہ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
گوجرانوالہ
زون ذمہ دارہ اور کابینہ نگران کی مختلف شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات
مجلس شعبہ تعلیم
کے زیرِ اہتمام ایک لیڈی ڈاکٹر کے گھر محفل نعت
کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
ایک لیڈی ڈاکٹر کے گھر محفل نعت کا انعقاد
کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹور کیپر، گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ، لیب ڈاکٹر، سلائی سینٹر
کی اونر اور دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
متعلقہ شعبہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”
آخری نبیﷺ کے کمالات اور جسم اطہر کی خصوصیات “ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
پاکپتن زون
عارف والا کابینہ میں ایک شخصیت کے گھر
اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پاکپتن
زون عارف والا کابینہ میں ایک شخصیت کے گھر
اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں گورنمنٹ کالج کی ایک ٹیچر اور M.Aکی اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ ذکرونعت میں شریک اسلامی بہنوں کو15 نومبر2020ء میں
ہونے والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد زون
شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن کا دی مشن آف ایجوکیشن اسکول سسٹم کی پرنسپل سے
ملاقات
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی ڈی ٹائپ ڈویژن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نےدی مشن آف ایجوکیشن اسکول سسٹم(D-mission of education school system)کی پرنسپل سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں اور شعبہ تعلیم کا
تعارف پیش کیا۔ان کو اپنے اسکول میں دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والے اسکولز میں
درس و اجتماع کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام جھمرہ ڈویژن میں قائم مدرسۃ المدینہ
للبنات میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر طالبات اور
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جڑانوالہ زون کی شعبہ تعلیم رکن زون ذمہ دار
اسلامی بہن نے ”قراٰنِ پاک پڑھنے کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا
اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی اور اپنے جاننے والوں کی مدنی منیوں
کی مدرستہ المدینہ للبنات میں داخلے
کروانے کی نیت کروائی نیز دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں کے بار ے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی ڈی ٹائپ ڈویژن شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن نے عائشہ پبلک ماڈل اسکول
اور دی ایمز سکول کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنےاوراپنے اسکول میں دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والے اسکولز میں درس و
اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔