اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں داتا دربار کابینہ لاہور میں سوشل میڈیا کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے بزریعہ اسکائپ کورس کروایا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 18 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن بصیر پور کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تاڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اوکاڑہ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبے کےاپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے نیزنئی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھائے جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام میانوالی زون کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  زون تا ڈویژن سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فیصل آباد ریجن کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شخصیات خواتین سے ملاقات کرنے اور ان پر انفرادی کوشش کرتےہوئے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔


            دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن شاہکوٹ کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سالار والا میں 143 ر۔ب متیانی کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول(Government girls primary school )کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے گھر میں مدنی حلقہ لگانے، اسکول میں درس کاسلسلہ شروع کروانے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

ملاقات کے اختتام پر شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ضیائےدرودوسلام اور فاتحہ اورایصال ثواب کا طریقہ رسالہ تحفے میں پیش کئےاور مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن شاہکوٹ کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے 126 ر۔ب پہاڑنگ کے پرائیویٹ علی پبلک سکول (Ali public school)کی ٹیچرزسے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیزدعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا اور انہیں اپنے گھر میں مدنی حلقہ لگانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر انہیں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکار سالہ تحفے میں پیش کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ریجن کوئٹہ زون میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں3لیڈی ڈاکٹرز، 3ٹیچرز، 1وکیل،1 فارمسسٹ اور 1 گرلز کالج کی ایڈمن اسٹاف  سمیت مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، آن لائن کورسز میں داخلہ لینے، مکتبۃ المدینہ کے کتب رسائل کا مطالعہ کرنے ، اپنے گھر میں شخصیت اجتماع منعقد کرنےاور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شخصیات خواتین کے درمیان امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف” فیضانِ نماز“ تقسیم کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤ تھ سینٹرل زون رنچھوڑلائن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 3ٹیچرز  اور 1 کالج کی ایڈمن اسٹاف سمیت مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، آن لائن کورسز میں داخلہ لینے، مکتبۃ المدینہ کے کتب رسائل کا مطالعہ کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 15 اکتوبر 2020 ء کو جڑانوالہ زون ، جڑانوالہ اطراف کابینہ اڈا جوہل ڈویژن کے علاقہ چک 163 بلگن کے سنی جامعہ مدنیہ رضویہ کی معلمہ سے شعبۂ تعلیم زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ملاقات کی جس میں انہیں دعوت اسلامی کے مختلف اداروں میں ہونے والے مدنی کام کا بتایا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار فرمایا اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی انعامات کے رسائل پر عمل کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔ مزید اپنے جامعہ میں درس کی اجازت سے بھی نوازا۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد کی ساہیوال کابینہ کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیکنالوجی کالج کی ٹیچر اور سٹوڈنٹس سے ملاقات کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔دارالسنہ کے تحت ہونے والے فیضان شریعت کورس کی دعوت دی جس پر اسٹوڈنٹس نے داخلہ لینے کی نیتیں پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار زون سطح و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون کے لئے زیاد زیادہ کوششیں کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کابینہ کے علاقے ملک پور کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے یونیٹی اسکول (Unity school ) اور شہزاد پبلک اسکول (Shehzad public school) کی پرنسپلز سےملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، اسکول میں درس اجتماع شروع کروانے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ  تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان سطح کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار نے ایک لیڈیز ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس دوران ہاسٹل کی رہائشی اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا گیا ، پا ک سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار نے طالبات کو نیکی کی دعوت دی۔ مدنی حلقے کے آخر میں اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔