اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ایک لیڈی ڈاکٹر کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹور کیپر، گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ، لیب ڈاکٹر، سلائی سینٹر کی اونر اور دیگر شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ شعبہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ” آخری نبیﷺ کے کمالات اور جسم اطہر کی خصوصیات “ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔