دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون عارف والا کابینہ میں ایک شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔