اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں قائم دی اسکالر اسکول (The scholars school ) میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل ٹیچر اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”آخری نبیﷺ کی سنت سے محبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی و قراٰن کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں نےمدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور پرنسپل نے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی نیت کی۔