موبائل ایپلی کیشن ” online rohani ilaj & istikhara
“ جاری کرنے کا مقصد
آزمائشیں
اور پریشانیاں کسی بھی قسم کی ہو انسانی زندگی پر بہت گہرا اثر رکھتی ہیں۔ بسا اوقات ان پریشانیوں کا حل نہ ہونےکی وجہ سے ہنستا کھیلتا انسان موت کے منہ میں
چلا جاتا ہے۔ لیکن اگر یہ انسان اللہ سے مدد طلب کرے اور رنج وغم نیز بیماریوں
پر صبرکرے تو یہی چیزیں انسان کو ان پریشان حالات سے
چھٹکارا دلادیتی ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب سے عوام کی آسانی اور امت محمد یہﷺ
کی غمخوری کےلئےموبائل ایپلی کیشن online rohani ilaj & istikhara لانچ کی ہوئی ہے۔اس ایپلی کیشن میں
یہ بہترین آپشنز موجود ہیں:آن لائن استخارہ ٭آن لائن مرید ٭آن لائن تعویذ ٭آن لائن
کاٹ اور بہت کچھ۔
اس
ایپلی کیشن کو پیش کرنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ دکھیاری امت کو شیخ طریقت امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعلیم
کردہ اورادو وظائف کی برکتیں حاصل ہوں ۔ روحانی علاج اور استخارہ ایپلی کیشن میں زندگی میں پیش آنے والے مسائل ، پریشانیاں اور دنیاوی تکلیف سے نجات اور قرب الٰہی حاصل کرنے
کےلئے چالیس اسماء الٰہی کا تحفہ پیش کیاگیا ہے ۔ اس ایپلی کیشن سے ضرور مستفید ہوئیے اور بیماریوں
اور پریشانیوں اور رنج و غم سے نجات پائیے ۔
اس
اپیلی کیشن کو استعمال کرکے آپ بیماریوں کی
کاٹ، کسی کام کےکرنے/ نہ کرنے کے
بارے میں استخارہ اور شیخ طریقت امیر اہل سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت بھی کرسکتے ہیں ۔
دنیا کی سمتیں
اسقدر سمٹ گئی ہیں کہ اب انگشت کے پور ے سے ایک بٹن دبائیے اور اپنا مدعا پائیے،علم
کی اس تیزرفتاری میں ہر صاحب علم اپنی علمی بساط کو کوزے میں سمٹا ہوادیکھ رہا ہے
،پہلے سینکڑوں کتابیں کھنگالی جاتی تھیں
تو کہیں گوہر نایاب ملتا تھا ،اب اسی موتی کی تلاش اتنی آسان ہوگئی کہ سرچ آپشن میں
لکھتے ہی آپ کو آپ کا مدعا مل جاتاہے۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی بھی کچھ ایسے ہی
علم کی اشاعت میں اپنا کردار ادا کررہا ہے ،روز افزوں نئی نئی آئی ٹی کی ایپلی
کیشنز اور ویب سائٹس متعارف کرواکر عاشقان رسول کی دینی
وسماجی خدمت کررہا ہے۔جیسےقربانی کلیکشن ایپ ( Qurbani Collection App) کو ہی لیجئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں یہ ایپ کس قدر معاون ہے۔ اس کی ایک مثال
قربانی کے جانوروں سے متعلق تفصیلات پہلے پوچھی جاتی تھیں، اب ایک بٹن دبانے سےمعلوم ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ قربانی سے متعلق دارالافتاء کے مستند فتاوی
، قربانی کرنے کا مکمل طریقہ نیز قربانی کی کھالیں دینی مصرف میں جمع کروانے
کا آسان حل اور بہت ساری خوبیوں کے ساتھ آئی ٹی ڈپاٹمنٹ کی پیشکش حاضر خدمت ہے۔ عید
قربان اور قربانی کلیکشن ایپ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں آپ کے ساتھ ساتھ۔اس
ایپلی کیشن کو ابھی پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کیجئے اور اپنے قریبی ساتھیوں کو شیئر
کیجئے۔
الحمد للہ! Prayer Times موبائل ایپلی کیشن، حج و عمرہ موبائل ایپلی کیشن، القرآن موبائل ایپلی کیشن اور علم دین کی اشاعت و ترویج میں دیگر کارآمد
موبائلز ایپلی کیشنز عاشقان
رسول کی علمی ضروریات کو پورا کرنے میں
بہت زیادہ موثر ثابت ہورہی ہیں۔ آٹی ٹی ڈپارٹمنٹ کی بھر
پور محنت اور شب و روز کی کوششوں سے ایک ایسی
علمی اور عملی پہلو کو اجاگر کرتی اپیلی کیشن متعارف کروائی جارہی ہے جس کی ضرورت بحیثیت مسلمان ہم سب کو ہے۔جب سانسوں کا سلسلہ بند ہوتا ہے تو
اہل خانہ کو سب سے زیادہ ضرورت میت کے غسل ، کفن ، نماز جنارہ اور تدفین
سے متعلق ہوتی ہے ۔تجہیز وتکفین کے احکامات نا سیکھنے کی وجہ سے ہم اپنے
مرحوم کو دوسروں کے سپرد کردیتے ہیں۔مجلس
آئی ٹی نے اس ضرورت کے پیش نظر بہت ہی
آسان انداز میں تجہیز وتکفین یعنی غسل میت ، کفن میت ، نماز جنازہ اور
تدفین کے طریقے کو موبائل ایپلی کیشن 3D Animation کے ساتھ پیش کرکے عاشقانِ رسول کو بہت بڑا
تحفہ دیا ہے ۔ اس ایپلی کیشن سے آپ خود بھی مستفید ہوئے اور دوسرں کو بھی آگاہی دیجئے۔
U.S.A اوقات الصلوۃ ایپلیکیشن متعارف کروانے پر ڈاکٹر علی رضا عطاری کا
پیغام
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
آئی ٹی کی جانب سے U.S.A میں Androidاور I.O.S موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے ”اوقاتُ الصّلوٰۃ“ ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی۔
شعبہ آئی ٹی کی اس
شاندار کاوش پر U.S.A سے ایک قابل ڈاکٹر علی رضا عطاری نے اپنے ویڈیو
پیغام کے ذریعے دعوت اسلامی کے اس کاوش کو سراہا اور نہایت خوش کا اظہار کیا۔
آڈیو پیغام میں ان کا
کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس ایپلیکیشن سے مغرب ممالک میں رہنے والے
مسلمانوں کو بہت فائدہ ہوگاجبکہ اس ایپلیکیشن کی اہمیت کا اندازہ مقامی لوگ ہی
سمجھ سکتے ہیں۔ اس ایپلیکیشن کی خاص بات
یہ ہے کہ اس میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی ریسرچ اور اصول کے مطابق نماز کے پانچوں اوقات میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی آواز میں Recordedاذان شروع ہوجاتی ہے۔ آج کے اس پُر فتن دور میں
تقریباً گھر میں ہر شخص کے پاس موبائل
ہوتا ہے جس کی وجہ سے گھر کے ہر کونے میں اذان کی آواز گونجنے لگتی ہے۔ اس
ایپلیکیشن کے ذریعے نماز کا وقت ختم ہونے سے 15 منٹ قبل یاد دہانی بھی کروائی جاتی
ہے تاکہ اگر آپ نے نماز نہیں پڑھی تو پڑھ لیں۔ ڈاکٹر علی رضا عطاری نے بانی دعوت
اسلامی اور اس ایپلیکیشن پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے خوب دعائیں بھی
کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ
امیر اہل سنت (مدنی چینل)کی مشترکہ کاوش سے iOSکے
صارفین کے لئے ”مولانا الیاس قادری“ موبائل ایپلیکیشن اپڈیٹ کردی گئی ہے۔
صارفین اس ایپلیکیشن میں درجِ ذیل چیزیں ملاحظہ کرسکیں گے:
٭امیر
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا
مختصر تعارف ٭ امیر
اہلِ سنت سے بیعت و طالب ہونے کے لئےمرید فارم ٭مختلف زبانوں میں کتب و رسائل ٭ دلچسپ موضوعات پر مبنی Category wiseمدنی مذاکرے کے سوالات اور ان کے جوابات ٭ امیر اہل سنت کے آفیشل
سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ ٭ مدنی چینل (Radio)
ایپلی کیشن کی خصوصیات: ٭ تیز اور زیادہ اعلی درجے کی تلاش کے لئے اس کی
درجہ بندی کی گئی ہے(1) بذریعہ میڈیا (2) آڈیو
کے ذریعہ (3) کتاب کے ذریعہ ٭ یوزر کسی بھی ویڈیو یا ویڈیو لنک کو فیس بک ، ٹویٹر
، اسکائپ اور دیگر سوشل سائٹس کے ذریعے شیئر کرسکتا ہے
نوٹ: یہ ایپلی کیشن Google Playپر Android صارفین کے لئے بھی موجود ہے ۔
اس ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے۔:
دعوتِ اسلامی کی مجلس I.T کی
شاندار پیشکش DAWAT-E-ISLAMI
DIGITAL SERVICES جس میں آپ
دیکھ سکیں گے تمام موبائل ایپلی کیشنز کی تفصیلات، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرست،تمام
موبائل ایپلی کیشنز اور ویب سروسزآپ بھی اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس مفید
گلدستے سے استفادہ کریں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے
کے لئے اس لنک پر کلک کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.apps&ah=69JP4IXxUKdHLoJAzH1LTTIpDSY
امیر
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ
ناز تصنیف ”فیضانِ نماز “ اب آڈیو میں
بھی سنی جاسکتی ہے۔ مکمل کتاب کو 8 حصوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ”فیضانِ نماز آڈیو بُک“ سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے
کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجیئے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس آئی ٹی کی جانب سے عوام کی آسانی اور امت محمد یہﷺ کی غمخوری کےلئےموبائل
ایپلیکیشن online rohani ilaj & istikhara منظر عام پر آچکی
ہے ۔اس ایپلیکیشن میں یہ بہترین آپشنز موجود ہیں:آن لائن استخارہ ٭آن لائن مرید ٭آن لائن تعویذ ٭آن لائن کاٹ اور
بہت کچھ۔
مو بائل صارفین
ابھی پلے اسٹور سے اس اپلیکیشن کو ڈاؤن لو ڈ کر کے اس سے استفا دہ کر سکتے ہیں۔
ڈاؤن لوڈکرنے لئے
ان لنک پر کلک کریں :
دعوتِ
اسلامی جہاں اس دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاح ِامّت میں مصروف ِعمل ہے ۔وہی دعوتِ
اسلامی کی مجلس آئی ٹی بھی وقتاً فوقتاً مسلمانوں کی راہنمائی کے لئے موبائل ایپلی
کیشنز کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کررہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس آئی ٹی نے حال ہی
میںAbout Muhammad website کے نام سے ایک ویب
سائٹ لانچ کیا ہے جس میں آپ آقاﷺ کا شجرہ نسب، ازواج مطہرات واولاد، ہجرت سے پہلے
اور بعد کے واقعات، شمائل وخصائل، اخلاق نبوت، معجزات رسول ﷺاور بہت کچھ جان سکیں
گے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی جانب عوام کی آسانی کےلئے غسلِ میت 3D Animationکے ساتھ ساتھ اب کفن کاٹنے کا طریقہ
بھی 3D Animation میں شامل کردیا گیا ہے۔ مزید آپ کی آسانی کےلیے اردو کے علاوہ انگلش، سندھی، پشتو، ہندی، بنگلہ
اور گجراتی زبان کا بھی اضافہ کردیا گیا
ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی
کاوشوں سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ موبائل ایپلیکیشن“
منظر عام پر آچکی ہے۔ اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز موجود ہیں:
٭ پچھلے تمام ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی PDF
٭تمام ماہناموں کے مضامین (آرٹیکلز) ٹیکسٹ کی صورت میں موجود ہیں، جن کو کاپی کرکے شیئر
کیا جا سکتا ہے۔
٭سرچ آپشن جس میں تمام ماہناموں میں سرچ کرکے کوئی بھی چیز تلاش کی
جاسکتی ہے۔
٭تمام مضامین موضوعات کے اعتبار
سے ترتیب۔
موبائل صارفین سے گزارش ہے کہ دئیےگئےلنک
پرابھی کلک کریں اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ موبائل ایپلیکیشن“ کو فری ڈاؤن لوڈ کریں۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.mahnamafaizanemadina
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ
اسلامی کی مجلس آ ئی ٹی کی طرف سے”روحا نی علاج موبائل ایپلیکیشن“ عوام کے
لئے متعارف کروا ئی گئی ہےجس میں بیما ری سے شفاء ،غربت سے نجات ،غم سے چھٹکارا
،بلاؤں سے حفاظت اور دعا کی قبولیت سمیت دیگر
وظائف شامل کئے گئے ہیں۔ مو بائل صارفین ابھی پلے اسٹور سے اس اپلیکیشن کو ڈاؤن لو
ڈ کر کے اس سے استفا دہ کر سکتے ہیں۔