الحمد للہ!   Prayer Times موبائل ایپلی کیشن، حج و عمرہ موبائل ایپلی کیشن، القرآن موبائل ایپلی کیشن اور علم دین کی اشاعت و ترویج میں دیگر کارآمد موبائلز ایپلی کیشنز عاشقان رسول کی علمی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت زیادہ موثر ثابت ہورہی ہیں۔ آٹی ٹی ڈپارٹمنٹ کی بھر پور محنت اور شب و روز کی کوششوں سے ایک ایسی علمی اور عملی پہلو کو اجاگر کرتی اپیلی کیشن متعارف کروائی جارہی ہے جس کی ضرورت بحیثیت مسلمان ہم سب کو ہے۔جب سانسوں کا سلسلہ بند ہوتا ہے تو اہل خانہ کو سب سے زیادہ ضرورت میت کے غسل ، کفن ، نماز جنارہ اور تدفین سے متعلق ہوتی ہے ۔تجہیز وتکفین کے احکامات نا سیکھنے کی وجہ سے ہم اپنے مرحوم کو دوسروں کے سپرد کردیتے ہیں۔مجلس آئی ٹی نے اس ضرورت کے پیش نظر بہت ہی آسان انداز میں تجہیز وتکفین یعنی غسل میت ، کفن میت ، نماز جنازہ اور تدفین کے طریقے کو موبائل ایپلی کیشن 3D Animation کے ساتھ پیش کرکے عاشقانِ رسول کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے ۔ اس ایپلی کیشن سے آپ خود بھی مستفید ہوئے اور دوسرں کو بھی آگاہی دیجئے۔

اس موبائل ایپلی کیشن کی خاص بات یہ ہےکہ اس ایپلی کیشن کو 8 انٹر نیشل لینگویجز میں پیش کیاگیا ہے نیز احکام میت سے متعلق ایک چیک لسٹ بھی دی ہے جس کے مطابق آپ ہر ہر حکم پر سنت کے مطابق عمل کر سکیں گے۔ جنازے کی دعائیں ، فاتحہ کا طریقہ اور بہت سے احکام میت سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔