دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے U.S.A میں Androidاور I.O.S موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے ”اوقاتُ الصّلوٰۃ“ ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی۔

شعبہ آئی ٹی کی اس شاندار کاوش پر U.S.A سے ایک قابل ڈاکٹر علی رضا عطاری نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے دعوت اسلامی کے اس کاوش کو سراہا اور نہایت خوش کا اظہار کیا۔

آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس ایپلیکیشن سے مغرب ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو بہت فائدہ ہوگاجبکہ اس ایپلیکیشن کی اہمیت کا اندازہ مقامی لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اس ایپلیکیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی ریسرچ اور اصول کے مطابق نماز کے پانچوں اوقات میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی آواز میں Recordedاذان شروع ہوجاتی ہے۔ آج کے اس پُر فتن دور میں تقریباً گھر میں ہر شخص کے پاس موبائل ہوتا ہے جس کی وجہ سے گھر کے ہر کونے میں اذان کی آواز گونجنے لگتی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے نماز کا وقت ختم ہونے سے 15 منٹ قبل یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے تاکہ اگر آپ نے نماز نہیں پڑھی تو پڑھ لیں۔ ڈاکٹر علی رضا عطاری نے بانی دعوت اسلامی اور اس ایپلیکیشن پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے خوب دعائیں بھی کیں۔